خزائن الحدیث |
|
۱) فَاِنَّہٗ دَأْبُ الصّٰلِحِیْنَ قَبْلَکُمْ تم سے پہلے تمام صالحین کا شیوہ رہا ہے، حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر جتنے صالحین ہوئے تمہارا نام ان صالحین کے رجسٹر میں لکھ دیا جائے گا۔ اور دوسری خوشبو کیا ہے؟ ۲) وَھُوَ قُرْبَۃٌ اِلٰی رَبِّکُمْ تم اللہ تعالیٰ کے پیارے اور مقرب بن جاؤ گے۔ تیسری خوشبو کیا ہے؟ ۳) وَ مَکْفَرَۃٌ لِّلسَّیِّئَاتِ تمہاری خطائیں معاف کر دی جائیں گی ۔اور خوشبو نمبر چار کیا ہے؟ ۴) وَمَنْھَاۃٌ عَنِ الْاِثْمِ گناہ سے بچنے کی طاقت تمہارے اندر پیدا ہو جائے گی۔سارے عالم کے اولیاء اللہ کی دعائیں لینے کا طریقہ قیام اللیل سے ایک فائدہ یہ ملا کہ سارے عالم کے صالحین، اقطاب، ابدال، غوث، اولیاء اللہ، چاہے بیت اللہ میں ہوں یا مدینہ پاک میںیا عالَم کے کسی گوشہ میں ان کی دعائیں آپ کو مل جائیں گی۔ دلیل سنیے۔ سارے عالَم میں جتنے مسلمان نمازی ہیں، چاہے بیت اللہ میں ہوں یا روضۃ المبارک میں وہ التحیات میںوَعَلٰی عِبَادِ اللہِ الصّٰلِحِیْنَپڑھیں گے یا نہیں؟ تو فَاِنَّہٗ دَأْبُ الصّٰلِحِیْنَ سے جب آپ صالحین میں داخل ہوگئے، تو سارے عالَم کے مسلمانوں کی دعا آپ کو مفت میں بلا درخواست مل جائے گی۔ حدیثِ پاک کا یہ جملہ فَاِنَّہٗ دَأْبُ الصّٰلِحِیْنَ قَبْلَکُمْ اور التحیات کا یہ جملہ اَلسَّلَا مُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللہِ الصّٰلِحِیْنَ دونوں جملوں کو ملاؤ، تو یہ مطلب ہوا کہ جو صالحین میں شامل ہوجاتا ہے سارے عالَم کے اولیاء کی دعائیں اسے خود بخود ملتی ہیں۔ یہ علمِ عظیم اللہ تعالیٰ نے اختر کو عطا فرمایا،یہ میں نے کتابوں میں نہیں پڑھا، لیکن اللہ والوں کی جوتیوں کے صدقہ میں کیا ملتا ہے اس کو مولانا رومی نے بیان فرمایا ہے ؎ بینی اندر خود علومِ انبیا اگرتم اللہ والوں کی غلامی کر لو تو اپنے سینہ میں فیضانِ علومِ انبیاء پاؤ گے۔ قیام اللیل سے گناہوں سے بچنے کی ایک روحانی طاقت پیدا ہوتی ہے اور حدیث میںیہ قید نہیں ہے کہ تین بجے رات ہی کو پڑھنے سے یہ طاقت آئے گی، عشاء کے بعد ہی اگر پڑھ لو تو ان شاء اللہ تعالیٰ چاروں فائدے آپ کو مل جائیں گے۔ یہ سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے۔ یہ دنیوی اطبائے یونان کا نسخہ نہیں ہے جس میں خطرہ ہو سکتا ہے کہ فائدہ کرے یا نہ کرے۔ طِبِّ یونانی میں احتمال ہوتا ہے کہ ہوسکتا ہے دوا فائدہ کرے اور ہو سکتا ہے کہ فائدہ نہ کرے، لیکن طِبِّ ایمانی کا ہر نسخہ سو فیصد مفید ہے بشرطیکہ بدپرہیزی نہ