خزائن الحدیث |
|
ہوتا ہے۔ اور ذلت و رسوائی اس پر ممتنع اور محال ہے، تو یہ سب ہماری تعلیم کے لیے ہے، ہم کو سکھا دیا کہ ایسے مانگو مگر کیا پیارا انداز ہے کہ اپنے غلاموں کو داغدا ر نہیں ہونے دیا، سب اپنے اوپر اوڑھ لیا کہ اے خدا! ہم کو رسوانہ کرنا۔ فَاِنَّکَ بِیْ عَالِمٌ کیوں کہ آپ کو ہمارے سب گناہوں کا علم ہے۔ جب ہم گناہ کرتے ہیں آپ ہمیں دیکھتے رہتے ہیں۔ نا مناسب کا لفظ یاد رکھیے کہ گناہ نام ہی ہے مرضئ خدا کے خلاف کام کرنے کا۔ اللہ کی مرضی کے مطابق کھانا پینا اور ہر جائز نعمت کا استعمال حلال ہے۔ تو اس مضمون کا حاصل یہ ہوا کہ اے خدا! آپ ہمیں رسوا نہ کیجیے۔ فَاِنَّکَ بِیْ عَالِمٌ میں فاء تعلیلیہ ہے یعنی بوجہ اس کے کہ آپ کو ہمارے سب گناہوں کا علم تھا، ہے اور ہوتا رہے گا، اس لیے ہمیں رسوا کرنے کا ضابطہ سے آپ کو حق حاصل ہے کہ آپ اپنی رسوا کرنے والی قدرت کو ہم پر نافذ کردیں، کوئی زمانہ ، کوئی وقت اورکوئی لمحہ ایسا نہیں کہ ہمیں رسوا کرنے کا قانون اور ضابطہ کی رو سے آپ کو حق حاصل نہ ہو، بحق ضابطہ ہمیں رسوا کرنے کی آپ کو قدرت ہے جس کی دلیل فَاِنَّکَ بِیْ عَالِمٌ ہے کیوں کہ آپ کو ہمارے سارے گناہوں کا علم ہے اور جس کو کسی کے عیوب کا علم ہو جائے وہ جب چاہے اس کو رسوا کر سکتا ہے۔ پس بحقِ ضابطہ اگر آپ ہم کو رُسوا کر دیں تو آپ ظالم نہیں ہوں گے، آپ کا عین عدل، عین انصاف، عینِ قانون اور ضابطہ ہو گا۔رحمت ارحم الراحمین کا کامل نمونہ مگر حق ضابطہ کے بجائے ہم حقِ رابطہ آپ سے مانگتے ہیں کہ آپ وہ ارحم الراحمین ہیں جو مولائے رحمۃ للعالمین ہیں۔ آج زندگی میں پہلی دفعہ اللہ کی رحمت سے اختر اس عنوان سے فریاد کر رہا ہے کہ آپ ارحم الراحمین ہیں مگر آپ کس پیغمبر کے مولیٰ ہیں؟ سید الانبیاء رحمۃ للعالمین کے مولیٰ ارحم الراحمین ہیں۔ یوں تو آپ ہم سب کے مولیٰ ہونے کی نسبت سے، عظیم الشان منسوب الیہ کی نسبت سے بے مثل ارحم الراحمین کی شانِ رحمت کی معرفت میں اضافہ ہوتا ہے کہ آپ اس نبی رحمت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے مولیٰ ہیں جورحمتِ ارحم الراحمین کا مظہرِ اتم ہے، آپ کی رحمت کا کامل نمونہ ہے۔ جس کی شان یہ ہے کہ مکہ کے ظالموں کو،ستانے والوں کو، حالتِ نماز میں آپ پر اونٹ کی اوجھڑی ڈالنے والوں کو، راہ میں کانٹے بچھانے والوں کو، طائف کے بازار میں پتھر مار کر آپ کے سر مبارک کے خونِ مبارک سے نعلین بھرنے والے ظالموں کو فرما دیا کہ لَا تَثْرِیْبَ عَلَیْکُمُ الْیَوْمَ؎ آج کےدن تم سے کوئی انتقام نہیں،جو بھائی ------------------------------