خزائن الحدیث |
|
مارکیٹ میں گئے مار پیٹ شروع کر دی۔ ہرجگہ وہ نور ساتھ ہوتا ہے۔ وَیَثْبُتُ بِہِ التَّوَجُّہُ اِلَی الْحَقِّجس کو سکینہ کا نور ملتا ہے پھر وہ ہر وقت باخدا رہتا ہے۔ چاہے وہ دنیا کا بھی کام کر رہا ہو، لیکن وہ خدا کو فراموش نہیں کرتا۔چوتھی فضیلت وَذَکَرَھُمُ اللہُ فِیْمَنْ عِنْدَہٗ چوتھی فضیلت ذکر کرنے کییہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو اپنے پاس والوں میں یاد کرتے ہیں۔ اگر تم ہم کو تنہا یاد کرو گے تو ہم بھی تنہائی میں تمہیں یاد کریں گے اور اگر تم مجمع میں یاد کرو گے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ہم بھی تم کو فرشتوں کے مجمع میں اور نبیوں کے مجمع میںیاد کریں گے۔ ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ جن کی قبر جنت المعلیٰ میں ہے، اس کی شرح میں لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے حاضرین کی مجلس میں ان کا ذکر کرتے ہیں اور عِنْدَہٗ سے مراد ہے عِنْدَ اَرْوَاحِ الْمُرْسَلِیْنَ وَ عِنْدَ الْمَلٰئِکَۃِ الْمُقَرَّبِیْنَ عام مراد یہی ہے کہ فرشتوں کے مجمع میں ذکر کریں گے، مگر محدثِ عظیم ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ کو اللہ جزائے خیر دے کہ انہوں نے شرح فرمائی کہ پیغمبروں اور رسولوں کی روحوں کو بھی حاضر کر لیتے ہیں اور وہاں ذکر کرنے والوں کا تذکرہ ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ عمل کرنے کی توفیق دیں،آمین۔شرحِ حدیث بعنوانِ دگر مسئلہ یاد کر لو کہ جب دین کی بات ہو رہی ہو تو نفل مت پڑھو، اجتماعی ثواب حاصل کرو، کیوں کہ حدیثِ پاک میں ہے کہ دین کی کوئی بات سن لو گے تو ایک ہزار رکعت سے زیادہ ثواب نامہ اعمال میں چڑھ جائے گا۔ اس حدیث کے ساتھ بے پرواہی اور مذاق اور نا شکری مت کرو۔ اس فرمان رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا شکر یہ ہے کہ جب کوئی دینی اجتماع ہو تو نفل کے بجائے اس اجتماع میں شریک ہو جاؤ اور اس کے چار فائدے الگ مستزاد ملیں گے۔ مسلم شریف کی حدیث ہے: لَا یَقْعُدُ قَوْمٌ یَّذْکُرُوْنَ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ اِلَّا حَفَّتْھُمُ الْمَلٰئِکَۃُ وَغَشِیَتْھُمُ الرَّحْمَۃُ جب کوئی قوم اجتماعی ذکر میں مشغول رہتی ہے توفرشتے ان کو گھیر لیتے ہیں یعنی فرشتوں سے ان کی ملاقات ہوتی ہے اور اللہ کی رحمت ان کو ڈھانپ لیتی ہے۔ تو دائرۂ رحمت سے ایگزٹ (exit)کیوں کر رہے ہواور دائرۂ رحمت سے خروج کیوں کر رہے ہو؟