خزائن الحدیث |
|
پیر اپنے مرید کی تعریف کررہا ہے کہ اے حسام الدین! تم اللہ تعالیٰ کی روشنی ہو، مثنوی کے لیے مجھے جوش آرہاہے، کاغذ قلم لاؤ اورمثنوی لکھو۔ تو پیر اپنے مرید کی تعریف کررہا ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ حدیثِ پاک میں تو منہ پر تعریف کرنے کی ممانعت آئی ہے، اس کو اچھی طرح سمجھ لو کہ ہر تعریف قابلِ ممانعت نہیں ہوتی، حدیث پاک ہے کہ اِذَامُدِحَ الْمُؤْمِنُ فِیْ وَجْھِہٖ رَبَا الْاِیْمَانُ فِیْ قَلْبِہٖجب مومنِ کامل کے منہ پر اس کی تعریف ہوتی ہے، تو اس کا ایمان اوربڑھ جاتاہے کہ یہ ہماری نہیں اللہ تعالیٰ کی تعریف ہے، اگر کوئی مٹی کے برتن کی تعریف کررہا ہے،تو حقیقت میںیہ اُس کی تعریف ہے جس نے اِسے بنایاہے۔ تو مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎ مدحِ توحیف است در زندانیاں گویم اندر مجمع روحانیاں یہ زندانی لوگ،یہ تیرے پیر بھائی جو نفس کے قیدی ہیں، جن کی ابھی اِصلاح نہیں ہوئی،یہ حسد میں گرفتار ہیں، جب میں تیری تعریف کرتا ہوں تو یہ حسد سے جل کر خاک ہوجاتے ہیں، ان کے چہرے سیاہ ہو جاتے ہیں،یہ کہتے ہیں کہ پیر صاحب کو کیا ہوگیا کہ یہ حسام الدین کو بہت زیادہ مانتے ہیں، حسد کے بیمار تیرے پیر بھائیوں کو افسوس ہوتاہے کہ میں تیری تعریف کیوں کرتا ہوں؟ اب میں روحانیوں کی مجلس تلاش کروں گا اور ان کے سامنے تیری تعریف کروں گا۔ ایران کے لوگ اﷲ والے صوفیاء کو’’روحانی‘‘کہتے تھے، یہ سینکڑوں سال پرانی اِصطلاح ہے۔حدیث نمبر۹۶ اَ لْاِثْمُ مَا حَاکَ فِیْ صَدْرِکَ وَکَرِہْتَ اَنْ یَّطَّلِعَ عَلَیْہِ النَّاسُ؎ ترجمہ:گناہ وہ ہے جس سے تمہارے دل میں کھٹک پیدا ہو جائے اور تم کو یہ بات ناگوار ہو کہ لوگ اس کو نہ جان لیں۔ ------------------------------