خزائن الحدیث |
|
ہے روتے رہو، روتے رہو، روتے رہو، یہاں تک کہ ان کو رحم آجائے۔ خوب سمجھ لو یہ اللہ تعالیٰ کا راستہ ہے اس میں نا امیدی نہیں،یہاں امیدوں کے ہزاروں آفتاب روشن ہیں۔حدیث نمبر ۱۵ اِنَّ لِرَبِّکُمْ فِیْ اَ یَّامِ دَھْرِکُمْ نَفَحَاتٍ فَتَعَرَّضُوْا لَہٗ لَعَلَّہٗ اَنْ یُّصِیْبَکُمْ نَفْحَۃٌ مِّنْہَا فَلَا تَشْقَوْنَ بَعْدَھَا اَبَدًا؎ ترجمہ:بے شک تمہارے رب کی طرف سے تمہارے زمانے ہی کے دنوں میں نفحات آتے ہیں، ان کو تم تلاش کرو، اگر تم ان کو پا گئے تو اس کے بعد تم کبھی شقی نہیں ہو گے۔تجلیاتِ جذب کے زمان و مکان سرورِ عالم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:اِنَّ لِرَبِّکُمْ فِیْ اَ یَّامِ دَھْرِکُمْ نَفَحَاتٍ فَتَعَرَّضُوْا لَہٗ لَعَلَّہٗ اَنْ یُّصِیْبَکُمْ نَفْحَۃٌ مِّنْہَا فَلَا تَشْقَوْنَ بَعْدَھَا اَبَدًااے لوگو! تمہارے رب کی طرف سے تمہارے زمانے ہی کے دنوں میں نفحات آتے ہیں، ان کو تم تلاش کرو، اگر تم ان کو پا گئے تو اس کے بعد تم کبھی بدنصیب نہیں ہو گے، تمہاری شقاوتِ ازلی سعادتِ ابدی سے تبدیل ہو جائے گی یعنی دائمی خوش نصیبی نصیب ہو جائے گی۔ نفحات کے کیا معنیٰ ہیں؟دیہاتی زبان میں اس کا ترجمہ ہے اللہ پاک کی رحمت کی ہواؤں کے جھونکے۔ اور شہری زبان میں اللہ تعالیٰ کی نسیمِ کرم اور بزبانِ محدثِ عظیم ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ شرح مشکوٰۃ میں نفحات کے معنیٰ ہیں جذبات یعنی اللہ تعالیٰ کی جذب کرنے کی تجلیات: اَللہُ یَجۡتَبِیۡۤ اِلَیۡہِ مَنۡ یَّشَآءُ؎ ------------------------------