خزائن الحدیث |
|
ترجمہ: اے وہ ذات جس کو (ہمارے )گناہوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا !اور نہ ہی اس کی مغفرت میں کمی ہوتی ہے، پس میری مغفرت فرما دیجیے جس سے آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا اور مجھےعطا فرما دیجیے جس کی آپ کے ہاں کمی نہیں ہوتی۔حدیث یَا مَنْ لَّاتَضُرُّہُ الذُّنُوْبُ کی انوکھی شرح دعا مانگنے کا حکم ہے۔ اﷲتعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: اُدۡعُوۡنِیۡۤ اَسۡتَجِبۡ لَکُمۡ ؎ مجھ سے مانگو میں تمہاری دعا ؤں کو قبول کروں گااور حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: مَنْ لَّمْ یَسْأَلِ اللہَ یَغْضَبْ عَلَیْہِ؎ جو اﷲ تعالیٰ سے نہیں مانگتا اﷲ اس سے ناراض ہوتا ہے۔ اس لیے خوب مانگو، بغیر مانگے نعمتوں کا انتظار نہ کرو جیسے کو ئی کریم کہے کہ میری کھڑکی کو کھٹکھٹاؤتو میں عطا کروں گا ۔ پھر اگر کوئی نہیں کھٹکھٹاتا تو یہ نعمت کی ناقدری ہے اور کریم سے استغناء ہے پھر محروم رہے تو کیا تعجب ہے؟ اور اس اعتبار سے ایک مثال اﷲتعالیٰ نے ابھی دل میں عطا فرمائی کہ جیسے اس زمانہ میں کارڈ ملتا ہے کہ بینک میں ڈالو اور پیسہ لے لو ایسے ہی دعا کا کارڈ ڈالو اور قبولیت کا پیسہ لے لو۔ اور یہ بھی نہ سوچو کہ ہم تو بہت گناہ گار ہیں، ہماری دعا کیسے قبول ہوگی؟ بس ایک بار دل سے خوب توبہ کرکے پھر گناہوں کو یاد بھی نہ کرو کہ ہمارا پالا ارحم الراحمین سے ہے،اس کی رحمت سے امید رکھو، گناہوں کو اور گناہوں کی تباہ کاریوں کو یاد نہ کرو کہ ؎ مصر بودیم و یکے دیوار ماند ------------------------------