خزائن الحدیث |
|
راہوں سے میری خوشیاں نامبارک اور قابلِ لعنت ہیں، منحوس اور غیر شریفانہ ہیں کہ اپنے پالنے والے محسن کو ناراض کرکے میں اپنا دل خوش کر رہا ہوں۔ جو بیٹا اپنے باپ کو ناراض کر کے خوشیاں منا رہا ہو تو اس بیٹے کی یہ خوشیاں غیر شریفانہ اور کمینہ پن کی خوشیاں ہیں لہٰذا اے خدا! میں ان تمام خوشیوں پر نادم ہوں جن سے آپ ناراض ہوئے ہوں کیوں کہ کوئی بندہ آپ کی نا فرمانی میں مبتلا ہو اس سے بڑھ کر کوئی عذاب ہی نہیں ہے، دنیا میں سب سے بڑا عذاب آپ کی نا فرمانی ہے۔ بندہ ہو کر اپنے مالک کا اور قادرِ مطلق مالک کا نا فرمان ہو، اس پر جتنے جوتے پڑ جائیں کم ہیں اور جتنے عذاب اور بے چینیاں دل پر نازل ہو جائیں تھوڑی ہیں۔دعائےوضو کی عاشقانہ حکمت وضو کے بعد یہ دعا اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لیے تعلیم فرمائی تاکہ بندوں کا باطن اور قلب بھی پاک ہو جائے کیوں کہ توبہ دل کی طہارت کا نام ہے۔ پس وضو سے ہاتھ پیر دھونا ہمارے اختیار میں تھا لیکن دل تک ہمار اہاتھ نہیں پہنچ سکتا، دل کو دھوناہمارے اختیار میں نہیں تو جہاں بندہ کا اختیار نہ ہو وہاں دعا کرنا عبدیت ہے کہ مانگ لو، اے خدا! وضو کر لیا، ہاتھ پیر دھو لیے یعنی جسم کے اعضاء دھولیے لیکن میرا ہاتھ میرے دل تک نہیں پہنچ سکتا، آپ اپنے کرم سے میرا دل بھی دھو دیجیے کیوں کہ دل اگر پاک نہیں ہے تو ظاہری پاکی کا اعتبار نہیں ہے۔ علامہ آلوسی تفسیر روح المعانی میں فرماتے ہیں:فَاِنَّ حَقِیْقَۃَ الطَّھَارَۃِ طَھَارَۃُ الْاَ سْرَارِ مِنْ دَنَسِ الْاَغْیَارِ؎ اصل طہارت یہ ہے کہ دل غیر اللہ سے پاک ہوجائے، جس کا گھر ہے وہ رہے ۔ جب دل پاک ہوتا ہے تو اللہ پاک ہے، وہ پاک دل میں آتا ہے یعنی تجلی خاص سے متجلی ہوتا ہے ورنہ جسم کی پاکی تو ہندو بھی کر سکتا ہے۔ ایک ہندو دریا میں کود گیا اور نہا لیا تو اس کا جسم نجاستِ حسیہ سے پاک ہو گیا، پیشاب پاخانہ سب دُھل گیا لیکن اللہ تعالیٰ نے مومن کو ایک امتیازی شان عطا فرمائی ہے جو کسی کافر کو نصیب نہیں۔ دشمنوں اور دوستوں میں کچھ فرق تو ہونا چاہیے۔ دوستوں کو امتیازی ڈش دی جاتی ہے، امتیازی نعمت دی جاتی ہے۔ اس لیے طَھَارَۃُ الْاَسْرَارِ یعنی باطن کی پاکی، غیر اللہ سے قلب کی پاکی مومن کی شا ن ہے لہٰذا حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ایمان والوں کے لیے وضو کے بعد دعا سکھائی۔ ------------------------------