خزائن الحدیث |
|
فرما دیجیے کہ آپ کی رحمت کا تماشا دیکھ کر ساری دنیا حیرت زدہ ہو جائے کہ ارے! اس کو تو ہم معمولی سمجھتے تھے، یہ کیا سے کیا ہوا جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ جس کی تاریخ بدلتا ہے تو سارا عالَم حیرت زدہ ہو جاتا ہے۔ جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کی تاریخ ذلت کو بدلتا ہے اور عزت کی تاریخ دیتا ہے تو سارے مؤرخینِ عالَم اور مؤرخینِ کائنات انگشت بد نداں، حواس باختہ اور حیران و ششدر رہ جاتے ہیں۔ بس اب لغت ختم، دنیائے لغت سرنگو ں ہے۔ اللہ اللہ ہے، ہماری کوئی لغت ان کے کمالات کی تعبیر و تفسیر کرنے سے قاصر ہے۔ اب دنیائے لغت سرنگوں و عاجز ہے، اس لیے بس ؎ گفتنِ امکاں نیست خامش و السلام ایسے موقع پر مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ کی سنت ادا کر رہا ہوں کہ اب میرے پاس الفاظ نہیں ہیں لہٰذا اب میں خاموش ہوتا ہوں اور اللہ کے سپرد اختر اپنے کو بھی کرتا ہے اور آپ سب کو بھی اللہ کے سپرد کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے ہم سب پر اپنی خاص نوازش فرما دیں،آمین۔حدیث نمبر۴۷ اِنَّ الدُّنْیَا مَلْعُوْنَۃٌ وَّمَلْعُوْنٌ مَّا فِیْھَا اِلَّا ذِکْرُاللہِ وَمَا وَالَاہُ وَعَالِمٌ اَوْمُتَعَلِّمٌ؎ ترجمہ: حضورِ اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ دنیا ملعون ہے، اور جو کچھ دنیا میں ہے سب ملعون (اللہ کی رحمت سے دور)ہے مگر اللہ کا ذکر اور وہ چیز جو اس کے قریب ہو اور عالم اور طالب علم ۔ فائدہ: اللہ تعالیٰ کے ذکر میں جو چیزیں معین ہوں مثلاًکھانا، پینا، لباس اور زندگی کے تمام اسبابِ ضروریہ سب ذکر کے قریب ہیں اور اسی طرح اللہ تعالیٰ کے قرب سے تمام عبادتیں اس میں شامل ہیں اور دونوں صورتوں ------------------------------