خزائن الحدیث |
|
اَیْ اُخَیَّ! اَشْرِکْنَا فِیْ دُعَائِکَ وَ لَا تَنْسَنَا؎ اے میرے بھائی! مجھے اپنی دعاؤں میں شریک رکھنا، بھولنا نہیں۔ تو بتاؤ سید الانبیاء صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے دعا کے لیے فرما رہے ہیں، لہٰذا اپنے چھوٹوں سے بھی دعا کراؤ، سب سے جلد دعا اس کی قبول ہوتی ہے جو اپنے مسلمان بھائی کے لیے غائبانہ کرے۔حدیث نمبر۷۱ اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہَا وَارْزُقْنَا جَنَاھَا وَحَبِّبْنَا اِلٰی اَہْلِہَا وَحَبِّبْ صَالِحِیْ اَہْلِہَا اِلَیْنَا؎ ترجمہ:اے اﷲ! اس بستی میں ہمارے لیے برکت عطا فرما اور یہاں کے پھل فروٹ بھی ہم کو نصیب فرما اور اس بستی والوں کے دلوں میں ہماری محبت ڈال دے اور ہمارے دِل میں محبت اس بستی کے صرف صالحین کی ڈالیے۔دعائے سفر کی عجیب و غریب تشریح سفر کی جو دعا سکھائی گئی اس میں صالحین کی صحبت مانگی گئی ہےاَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہَا وَارْزُقْنَا جَنَاھَا وَ حَبِّبْنَا اِلٰی اَہْلِہَا وَ حَبِّبْ صَالِحِیْ اَہْلِہَا اِلَیْنَا؎ اے اﷲ! اس بستی میں برکت عطا فرما اور یہاں کے پھل فروٹ اور نعمتیں بھی ہم کو نصیب فرما اور اس بستی والوں کے دلوں میں ہماری محبت ڈال دے مگر ہمارے دِل میں محبت صرف صالحین کی آئے، ایسا نہ ہو کہ یہودی اور عیسائیوں کی محبت آجائے، وَحَبِّبْ صَالِحِیْ اَہْلِہَا اِلَیْنَااس بستی کے جوصالحین ہیں ان کی ہمیں محبت نصیب فرما۔ یہ مضمون ------------------------------