خزائن الحدیث |
|
کو دل میں لیے ہوئے ہے اور جس کے دل میں وہ خالقِ سلطنت آتا ہے بغیر تخت و تاج کے وہ نشۂ سلطنت میں مست رہتا ہے کیوں کہ تاجِ سلطنت اور تختِ سلطنت دینے والا اس کے قلب میں ہے۔ بتائیے! تاج و تخت کا مزہ زیادہ ہے یا سلطنت دینے والے کا مزہ زیادہ ہے؟ اسی لیے اﷲ والے تاج و تخت والوں سے زیادہ مزے میں ہیں کیوں کہ ان کے تخت و تاج بدلتے رہتے ہیں، جو آج تخت پر ہیں وہ کل تختہ پر ہوتے ہیں، ہزاروں اپوزیشن کے خوف سے ان کی نیندیں حرام ہیں، ولیم فائیو کھا رہے ہیں اور اﷲ والوں کے پاس صرف دو اپوزیشن ہیں، ایک نفس اور ایک شیطان۔ شیطان کے لیے اﷲ نے فرمایا کہ اس کا مکر و کید بہت کمزور ہے، جب یہ بہکائے تم اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ پڑھ لو، اس سے لڑو مت، کیوں کہ یہ میرا کتا ہے، جیسے تم کسی کے گھر جاتے ہو تو اس کا کتا بھونکتا ہے مگر کتے کے بھونکنے پر آپ کتے سے نہیں لڑتے بلکہ گھنٹی بجا کر مالکِ مکان کو بلاتے ہیں،وہ خاص الفاظ کہتا ہے جس سے کتا دم دبا کر بیٹھ جاتا ہے۔ تو ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ شیطان اﷲ کا کتا ہے، دنیاوی اعتبار سے جو جتنا بڑا آدمی ہوتا ہے وہ اتنا ہی بڑا کتا پالتا ہے، تو اﷲ سب سے بڑا ہے، لہٰذا اس کا کتا بھی سب سے بڑا کتا ہے،تم اس سے جیت نہیں سکتے،اس لیے جب وہ بھونکے تو تم کہو اَعُوْذُ بِاللہِ اے اﷲ! ہم آپ کی پناہ چاہتے ہیں، شیطان سے جنگ کا حکم نہیں ہے، اگر لڑنے کا حکم ہوتا تو اﷲ سے پناہ کیوں مانگتے۔ تو اَعُوْذُ بِاللہِ سے ایک اپوزیشن کا علاج ہوگیا۔ اب نفس کا کیا علاج ہے؟ یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ نفس کے شر سے اس وقت تک نہیں بچ سکتے اِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّیْ جب تک تمہارے رب کی رحمت کا تم پر سایہ نہ ہوگا، تو یااﷲ! نفس بے شک امّارہ بالسّوء ہے، لیکنیہ نفس امّارہ بالسّوء بھی آپ ہی کی مخلوق ہے اور اِلَّا مَارَحِمَ رَبِّیْ کا استثناء بھی آپ کا ہے اور آپ خالقِ نفس امّارہ ہیں تو اس رحمت کو مانگنے کا طریقہ نبی پاک صلی اﷲ علیہ وسلم نے سکھا دیا: یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ، اَصْلِحْ لِیْ شَأْنِیْ کُلَّہٗ وَ لَاتَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ اے اﷲ! آپ ہمیں اس نفس کے حوالے نہ کیجیے، ہمیں مَا رَحِمَکا استثنا دے دیجیے ۔ تو دونوں اپوزیشن یعنی نفس اور شیطان کا علاج ہوگیا، اﷲ نے ہمیں اپوزیشن کے پیچھے پڑنے کے لیے نہیں بنایا۔ دنیا کے بادشاہوں کو تو اپوزیشن سے دن رات لڑنا پڑتا ہے اور اﷲ میاں نے ہمیں ایسی اپوزیشن دیں کہ ہمیں ان کا محتاج نہیں بنایا، بلکہ یہ فرمایا کہ ہم ہی سے درخواست کرو، ہم خود تمہاری اپوزیشن کو ٹھیک کردیں گے، ان کی ساری پوزیشن فال(fall)کردیں گے۔ تو ایک اپوزیشن سے حفاظت کے لیے تو اَعُوْذُ بِاللہِ سکھادی جس سے شیطان کی اپوزیشن ماری گئی اور دوسری اپوزیشن یعنی نفس لَاتَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ سے مارا گیاکہ اے خدا! ہمیں اس نفس