خزائن الحدیث |
|
زمین پر اِتراتا ہوا مت چل،کیوں کہ تو زمین کو پھاڑ نہیں سکتا اور بے وقوف ہے جو اتنی گردن تان رہا ہے کیوں کہ تو پہاڑوں کی لمبائی کو نہیں پہنچ سکتا۔ یہ ارشادِ مبارک جب صحابہ نے سنا کہ وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا جس کے دل میں ذرّہ کے برابر تکبر ہوگا تو ایک شخص نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ!(صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) اگر کوئی شخص پسند کرے کہ اس کا کپڑا اچھا ہو اور اس کا جوتا بھی اچھا ہو، مثلا ایک شخص خوب اچھا دھلاہو اعمدہ لباس پہنتا ہے اور مان لو کہ جوتا بھی سلیم شاہی پہنتا ہے، ایک صحابی سوال کر رہے ہیں، مطلب یہ تھا کہ کہیںیہ تکبر تو نہیں ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:نہیں،اِنَّ اللہَ جَمِیْلٌ یُّحِبُّ الْجَمَالَاللہ تعالیٰ جمیل ہے، جمال کو پسند کرتے ہیں۔میلا کچیلا رہنا کوئی اچھی بات نہیں، انسان صاف ستھرا رہے، جتنا ہو سکے اچھے لباس میں رہے، یہ تکبر نہیں ہے، کبر کی حقیقت اور اس کا مادّہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے بیان فرما دیا کہ تکبر کا بم دو جُزء سے بنتا ہے: بَطَرُالْحَقِّ: حق بات کو قبول نہ کرنا۔ سارے علماء کہہ رہے ہیں کہ یہ مسئلہ ایسا ہے، لیکنیہ کہتا ہے کہ ہم نہیں جانتے، ہم مفتیوں کو مانتے ہی نہیں، میں نے ایسے متکبر بھی دیکھے ہیں جو کہتے تھے کہ اگر ساری دنیا کے مفتی مل جائیں تو بھی ہم نہیں مانیں گے، ارے بھائی! ساری دنیا کے علماء گمراہی پر کیسے جمع ہو سکتے ہیں مگر متکبر کی سمجھ میں یہ بات کہاں آتی ہے۔ بس حق معلوم ہو جانے پر اس کو قبول نہ کرے یہی کبر ہے۔ ہماری مسجد کے ایک امام صاحب تھے، دورانِ جماعت ان کا وضو ٹوٹ گیا۔ فوراً جماعت چھوڑ کرمسجد سے نکل گئے اور جا کر وضو کیا، اگر متکبر ہوگا تو مارے شرم کے بے وضو ہی نماز پڑھا دے گا، کیوں کہ سوچے گا کہ اب نکلوں گا تو لوگ کہیں گے کہ جناب کی ہوا نکل گئی، لیکن اگر تکبر نہیں ہے تو سوچے گا کہ مسلمانوں کی نماز کو کیسے ضایع کر دوں اور عذاب کا بار اپنی گردن پر کیسے لے لوں؟ اور تکبر کا دوسرا جُز ہے غَمْطُ النَّاسِ لوگوں کو حقیر سمجھنا۔ کسی کو دیکھا تو اس کے سامنے آ ہا ہا! آئیے تشریف لائیے۔چائے پیجیے، ایک پیالی چائے پلائی اور جب بے چارہ چلا گیا تو کہتے ہیں کہ بدھو ہے، بےوقوف ہے، عقل نہیں ہے۔ آج کل لوگوں میں یہ عام مرض ہے۔ مخلص بندہ وہ ہے جس کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ بھی اخلاص ہواور اللہ کی مخلوق کا بھی مخلص ہو۔ آپ خود سوچئے کہ جو شخص آپ کے بچوں کا مخلص نہیں ہوتا کیا آپ اسے دوست بنانے کے لیے تیار ہوں گے؟ ایک شخص باپ کی تو ہر وقت خدمت کر رہا ہے، اس کو شامی کباب اور بریانی کھلا رہا ہے، پیر بھی دبا رہا ہے، لیکن اس کے بچوں کے ساتھ مخلص نہیں، ہر ایک کے ------------------------------