خزائن الحدیث |
|
جس نے جاپان کے ہیروشیما کو تباہ کیا تھا،یہتکبر کا ذرّہ تمام عبادات کو ضایع کر دیتا ہے،یہ ایسا ایٹم بم ہے کہ سارے اعمال ضایع کردیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں داخل نہیں فرمائیں گے اور ایک روایت میں ہے کہ یہ شخص جنت کی خوشبو نہ پائے گا جب کہ اس کی خوشبو میلوں دور تک جائے گی۔ اتنا خطرناک مرض ہے۔ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جیسے ہی تھانہ بھون کی خانقاہ میں کوئی داخل ہوتا ہے تو پہلی نظر جب اس پر پڑتی ہے اس کی سب بیماری سمجھ میں آ جاتی ہے، یہ علمِ غیب نہیں تجربہ ہے، عالم الغیب تو صرف خدائے تعالیٰ کی ذات ہے۔ حضرت فرماتے ہیں کہ اس کی چال سے اور چہرے سے پتا چل جاتا ہے کہ اس میں فلاں بیماری ہے۔ ارے بھائی! اس میں تعجب کی کیا بات ہے؟ حکیم لوگ بھی بتا دیتے ہیں،آنکھ پیلی ہے تو کہہ دیتے ہیں کہ اس کو یرقان ہے، چہرہ زیادہ لال ہے تو سمجھ جاتے ہیں کہ اس کو فالج گرنے والا ہے، بہت زیادہ خون بڑھ گیا ہے، ہائی بلڈ پریشر والا مریض بھی چہرہ سے پہچان لیا جاتا ہے۔ سید نا حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مجلس میں بد نگاہی کر کے ایک شخص آیا تھا، دیکھتے ہی فرمایا مَا بَالُ اَقْوَامٍ یَّتَرَشَّحُ مِنْ اَعْیُنِھِمُ الزِّنَا؎ کیا حال ہے ایسی قوم کا جن کی آنکھوں سے زِنا ٹپکتا ہے۔ تو سید نا حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کیسے سمجھ لیا؟ ہر گناہ کا اثر اس کی آنکھوں پر، چہرہ پر، اس کی چال پر پڑتا ہے اور تکبر والے کی تو چال ہی عجیب ہوتی ہے، اس کی چال ہی سے آپ سمجھ لیں گے کہ یہ شخص متکبر ہے۔ اور اللہ والوں کی کیا شان ہے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: وَ عِبَادُ الرَّحۡمٰنِ الَّذِیۡنَ یَمۡشُوۡنَ عَلَی الۡاَرۡضِ ہَوۡنًا ؎ میرے خاص بندے زمین پر عاجزی کے ساتھ چلتے ہیں، اپنے کو ذلیل کر کے، مٹا کر ، ان کی چال بتاتی ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی عظمت کے سامنے دبے جا رہے ہیں اور متکبر کی چال بتاتی ہے کہ اس کے دل میں بڑائی ہے، اکڑ کے چلتا ہے، حالاں کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اے متکبرو! تم اتنی زور سے زمین پر پاؤں رکھتے ہو،لیکن تم زمین کو پھاڑ نہیں سکتے ہو اور نہ پہاڑ سے زیادہ لمبے ہو سکتے ہو جو گردن تان کر چل رہے ہو: وَ لَا تَمۡشِ فِی الۡاَرۡضِ مَرَحًا ۚاِنَّکَ لَنۡ تَخۡرِقَ الۡاَرۡضَ وَ لَنۡ تَبۡلُغَ الۡجِبَالَ طُوۡلًا ؎ ------------------------------