خزائن الحدیث |
|
بھدی شکل ہے جب ہی تو جنگل کے ویرانے میں کسی نے تجھے پھینک دیا ہے، اگر حسین ہوتا تو گھروں میں لوگ تجھ کو آراستہ کر کے رکھتے۔ اس ظالم کو یہ خبر نہ تھی کہ اس آئینہ میں خرابی نہ تھی، بلکہ اس کی اپنی ہی صورت کا عکس تھا۔ چناں چہ بصیرت کے اسی اندھے پن کے سبب ابو جہل کو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا چہرۂ مبارک نہایت برا نظر آتا تھا اور حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی بصیرتِ صحیحہ یہ فیصلہ کر رہی تھی: کَأَنَّ الشَّمْسَ تَجْرِیْ فِیْ وَجْھِہٖ؎ کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے چہرۂمبارک میں مجھ کو آفتاب چلتا ہوا نظر آتا ہے۔ لہٰذا اللہ تعالیٰ سے ڈرنا چاہیے اور شامتِ عمل سے جب اللہ کا قہر نازل ہو جاتا ہے تو اسی طرح اولیاء کی معرفت بھی نہیں ہوتی خصوصاً اللہ سے اپنے شیخ کی محبت و عظمت مانگنی چاہیے، کیوں کہ اگر اپنے شیخ کو حقارت سے دیکھے گا تو وہ شخص کبھی فلاح نہیں پا سکتا۔ ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:مَنِ اعْتَرَضَ عَلٰی شَیْخِہٖ وَ نَظَرَ اِلَیْہِ احْتِقَارًا فَلَا یُفْلِح اَبَدًا؎ جس نے اپنے شیخ پر اعتراض کیا اور اس کومُحقرانہ نظر سے دیکھا تو یہ شخص کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ ایسے ہی جب کسی حسین کو دیکھ کر نفس میں خوشی کی لہریں اٹھیں، تو اللہ سے فوراً ڈر جاؤ اور سمجھ لو کہ یہ وہی کنویں کا اندھیرا ہے جو تقلیبِ ابصار سے بہترین باغ معلوم ہو رہا ہے۔ اس سے توبہ کرو، کیوں کہ نا فرمانی سے خوش ہونا یہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ بے وفائی ہے۔ جب نفس کسی حسین کو دیکھ کر خوشی امپورٹ کرے، درآمد کرے، جو حرام خوشیاں اور بد مستیاں آئیں، تو نظر ہٹا کر نفس کو کوئی تکلیف دہ بات یاد دِلا دو، دوزخ کی آگ کا تصور کرو، قبر کی منزل یا قیامت کی پیشی کو یاد کرو یا تنہائی میں جا کر اپنی کھوپڑی پر تین جوتے لگا لو کہ کیوں خوش ہوا، نفس کو فوراً اتنا غم دو کہ توازن اور بیلنس صحیح ہو جائے اور غم پہنچانے کا ایک اور راستہ بزرگوں نے بیان کیا ہے، کیوں کہ بعض وقت نفس دوزخ اور عذابِ قبر اور قیامت کی پیشی وغیرہ سے بھی متأثر نہیں ہوتا، وہ پاگل سا ہو جاتا ہے، لہٰذا اس نفس کو غم دینے کا بہترین اور مجرب علاج مشایخ نے بتا یا کہ فوراً وضو کرو اور آٹھ دس رکعات نفس سے پڑھوالو، بس یہ رکعات سارے مراقبوں سے بھاری پڑیں گی، پھر شیطان بھی پیچھا چھوڑ دیتا ہے کہ اس سے بد نظری تو میں نے کرائی اور میں نے کوشش کر کے فوکس ڈالا، ------------------------------