خزائن الحدیث |
|
ہم بتاتے کسے اپنی مجبوریاں رہ گئے جانبِ آسماں دیکھ کر جب مجبور ہے تو معذور ہے اور جب معذور ہے تو ما جور ہے یعنی اجر کی مستحق ہے، اس کو دونوں آنکھوں سے رونے کا اجر ملے گا۔ یہ رونے کا تیسرا طریقہ ہو گیا۔ ۴) تنہائی میں زمین پر گرنے والے آنسو:اب چوتھا طریقہ سن لو۔ پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی۔چوتھا طریقہ اللہ کی یاد میں رونے کا کیا ہے؟ تمہارے آنسو زمین پر گر پڑیں تا کہ یہ زمین قیامت کے دن تمہارے رونے کی گواہی دے۔ حاکم کی روایت میں حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرفوعاًمروی ہے: مَنْ ذَکَرَ اللہَ فَفَاضَتْ عَیْنَاہُ مِنْ خَشْیَۃِ اللہِ حَتّٰی یُصِیْبَ الْاَرْضَ مِنْ دُمُوْعِہٖ لَمْ یُعَذِّبْہُ اللہُ تَعَالٰی یَوْمَ الْقِیَامَۃِ؎ یعنی جو اللہ تعالیٰ کو یاد کرے اور اللہ تعالیٰ کے خوف سے اس کی آنکھوں سے آنسو بہہ پڑیں،یہاں تک کہ کچھ آنسو زمین پر گرجائیں تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کو عذاب نہ دیں گے۔ اب آپ کہیں گے کہ یہاں تو قالین بچھی ہوئی ہے، زمین کہاں ہے؟ تو سنگِ مر مر بھی مٹی کے حکم میں داخل ہے۔ جس چیز سے تیمم ہو سکتا ہے وہ خالقِ ارض کے یہاں مٹی ہی کے زُمرہ میں ہے، لہٰذا فرش پر چلے جاؤ، جہاں قالین نہیں ہے یا ہمارے ساتھ سندھ بلوچ چلو، ہم آپ کو رونے کے لیے زمین ہی زمین دیں گے مگر یہ نہ سمجھ لینا کہ پلاٹ الاٹ کر دیں گے، صرف زمین دیں گے رونے کے لیے۔ آپ جس کی زمین پر دو رکعت پڑھ کے رولیں ،مجھے امید ہے کہ زمین کا مالک آپ کو کچھ نہیں کہے گا، بلکہ دوڑ کے آئے گا اور دعا کی درخواست کرے گا کہ ہمیں بھی دعا میں یاد رکھنا مولوی صاحب! تو رونے کی یہ چار قسمیں ہو گئیں۔ ۵) گناہ گاروں کی آوازِ گریہ کی محبوبیت:آج ایک نیا علمِ عظیم پیش کرتا ہوں جو گریہ و زاری کی پانچویں قسم ہے۔ توبہ کی تینوں قسموں سے اور رونے کی چار قسموں سے آپ اللہ تعالیٰ کے محبوب ہو جائیں گے، حبیب ہوجائیں گے مگر آج ایک علمِ عظیم اللہ تعالیٰ نے عطا فرمایا، جس سے آپ صرف محبوب ہی نہیں، اَحبّ ------------------------------