حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا بچپن |
|
چشمۂ انوار ہے، مولدُ الرسولﷺ: آپﷺ کی ولادت باسعادت کی وہ جگہ جہاں سے ہدایت کا چشمہ نکلا، کعبۃ اللہ کے قریب ہے۔ اللہ نے سب سے پہلے اپنے کعبہ کو بنایا۔(۱) اور سب سے پہلے انسان (حضرت آدم علیہ السلام ) کو اس کا تعارف کرواتے ہوئے فرمایا: اے آدم! میں تمہارے ساتھ کعبۃ اللہ کو اُتار رہا ہوں یہ زمین پر اسی طر مرکزِ تجلیات ہوگا جس طرح میرا عرش ہے۔(۲) راقم الحروف ایک دن باب الحجون سے باہر آیا، کوئی دو سو میٹر شعب ابی طالب کی طرف چلا تھاکہ میرے سامنے ایک سادہ سی دو منزلہ عمارت ایستادہ تھی۔ یہ وہ جگہ ہے، جہاں سے پندرہسو سال پہلے ایک نور برآمد ہوا اور دنیا میں ہدایت کے نور کے عام ہونے کی ابتدا ہوئی۔ یہ سردار عبدالمطلب کا گھر ہے، اسی میں ایک حصے کو عبد اللہ بن عبدالمطلب کی رہائش گاہ اور حضورﷺ کی جائے ولادت ہونے کا شرف حاصل ہے۔ حضورﷺ کی زندگی کے باون سال یہیں گزرے، بچپن کی معصوم ادائوں ، لڑکپن کی مسکراہٹوں اور جوانی کی تابناکیوں کے مناظر اسی مکان میں محفوظ ہیں ۔ یہاں کی مٹی گواہ ہے کہ طیبہ طاہرہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا شادی کے بعد یہاں آئیں ۔ یہ مکان مَولَدُ الرَّسُول معروف ہے، اگر مکان یہ نہ ہو تب بھی یہ تو ثابت ہے کہ آپﷺ کی ولادت باسعادت بیت اللہ کے پاس ہوئی۔(۳) لیکن’ مولدُ الرسولﷺ‘ کے نام سے جو مکان معروف ہے اور کتابوں میں اس کا ذکر ہے اس عمارت پر المَکْتَبَۃُ الْمَکَّم (مکہ لائبریری) کا بورڈ لگا ہے، میں دربان سے اجازت لے کر اندر داخل ہوا،دینی کتب کا ذخیرہ یہاں اپنے قارئین کا اس طرح انتظار کرتا ہے جیسے ماں گھر میں بچوں کی منتظر ہوتی ہے۔ ایک الماری کی طرف بڑھا، ----------------------------- (۱) اٰلِ عمران : ۹۶ (۲) اخبار مکہ للازرقی ۱/۴۲ (۳) المواھب اللدنیہ ۱/۸۷، السیرۃ الحلبیۃ: ۱/۸۵