حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا بچپن |
|
گیا تھا جس نے آپﷺ کو دیگر نبیوں سے ممتاز کرنا تھا۔ 7ختم نبوت: بارہ سال کی عمر میں بحیر اراہب نے خاتمِ نبوت کو دیکھ کر کہا: حضرت محمدﷺ اللہ کے نبیﷺ ہیں ۔(۱) ابھی چند سال باقی ہیں کہ دنیا کے بیشتر حصوں سے گواہیاں جمع ہوں گی کہ مکہ کے اندر یتیمی کی حالت میں پیدا ہونے والے حضرت محمدﷺ نامی نوجوان اللہ کے آخری پیغمبرﷺ ہیں ۔ 8زمین کے خزانے: آپﷺ کو عطا کیے گئے۔ بلاشبہ ملے، اتنا کچھ آپﷺ کو ملا کہ کسی کو نہ ملا۔ اعلانِ نبوت سے پہلے دکھایا گیا کہ حضورﷺ نے بچپن میں زمین پہ پائوں مارا چشمہ ابل پڑا۔(۲) بنوسعد میں کچھ بکریوں کی نسبت آپﷺ کی طرف یہ تھی کہ جس گھر میں آپﷺ رہتے تھے۔ یہ بکریاں اس گھر والوں کی تھیں ۔ بس اس معمولی سی نسبت کا ملنا تھا کہ بکریوں کے لیے زمین نے سبزے کے خزانے اُگلنے شروع کر دیے۔(۳) ملاحظہ: اسی طرح خصائصِ رسولﷺ کا بیان جاری ہو اور ننھے حضورﷺ کی زندگی کا مطالعہ کیا جائے تو نشانات ملتے جائیں گے کہ ان کے بچپن سے ہی خصائصِ رسولﷺ کا افتتاح ہو چکا تھا، لیکن طوالت مانع ہے۔ اس لیے آٹھ معروف خصوصیات کے بعد ایک اور خاصیت پر اکتفا کیا جا رہا ہے۔مہرِ نبوت و علاماتِ نبوت: قرآن کریم میں ایک مہر کا ذکر ہے: وَخِتَامُہ‘ مِسْکٌ(۴) ’’اہلِ جنت کا مشروب خاص مہرشدہ شراب ہوگی۔‘‘جنت کی اس مہر سے اعلیٰ مہر (علامتِ نبوت)کا یہاں ذکر کیا جاتا ہے۔ رسولِ رحمتﷺ جب پیدا ہوئے تو عام انسانوں سے مختلف جو علامات دیکھی گئی۔ ان میں ایک یہ ہے کہ آپﷺ کے دونوں --------------------- (۱) شرح الزرقانی: ۱/۲۸۹ (۲) امتاع الاسماع ۸/۳۱۲ (۳) المواھب اللدنیۃ: ۱/۹۱ (۴) المطففین: ۲۶