حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا بچپن |
|
پانچ سو مائوں کا زَرّیں کردار : سیدنا حضرت محمد کریم علیہ الصلوات و التسلیم کے ماں اور باپ کی طرف سے (پچھلی پشتوں میں ) پانچ سو مائیں ہیں ، مگر ان میں کہیں بھی کسی کے لیے زنا اور بدکاری ثابت نہیں ہے۔ (۱) حالانکہ ایسا ہوتا رہا کہ مرد و عورت زنا کر لیتے اور اس کے بعد اگر مرد چاہتا تو اسی عورت سے شادی کر لیتا (مگر آنحضرت ﷺ کا پورا سلسلہ نسب کھنگال لیا جائے تو حضرت آمنہ ؓ سے اوپر کی پشتوں تک آپ ﷺ کی جتنی مائیں بھی ہیں ، کسی کے متعلق ایسی بات ثابت نہیں ہوتی جس سے معلوم ہو کہ ان کے کردار میں کمزوری تھی۔ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کے پورے نسب کی حفاظت فرمائی اور اسے پاکیزہ اور صاف و شفاف رکھا۔ ان میں جاہلیت کی حرکتوں میں سے کوئی حرکت نظر نہیں آتی۔(۲) حضور ﷺ کے والدین مکرّمین ناجی ہیں سیدنا حضرت محمد ﷺ کے والدِ گرامی قدر جناب عبد اللہ اور ان کی والدہ محترمہ حضرت آمنہ مؤ من تھے یا نہیں ؟ اس مسئلہ میں علماء اھلسنت نے متعدد تصنیفات مکمل دلائل کے ساتھ قلم بند کی ہیں ۔(۳) --------------------------- (۱) الخصائص الکبری ۱/۶۵ (۲) اَلسّیْرَۃ الحَلْبیَۃُ: ۱/۶۱