حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا بچپن |
|
(۳) چھ رسالے تو صرف حضرت علامہ جلال الدین رحمتہ اللہ علیہ نے تحریر فرمائے ہیں ۔ ان کے نام یہ ہیں : (۱) مسَالکُ الحُنَفَا ء فِی وَالدَی المُصْطفیٰ (ﷺ) (۲) اَلدَّرجُ المُنِیْفَۃ فِی الاٰبَاء الشَّرِیْفَۃ۔ (۳) اَلمقَال السَّنَد سیہ فی النَّسْبَۃِ المصْطَفویَّۃ(ﷺ) (۴) التّعظیمْ وَالمنَّۃِ فِی اَنَّ اَبَوَیْ رَسُوْل اللّٰہﷺ فِی الْجَنَّۃِ۔ (۵) نَشْرُ العٰلِمیْن فِی احْیَاء الاَبَوَیْنِ الشَّرِیَفیْن (۶) السبلُ الجَلیّۃِ فِی الْاٰبَاء العلیہ۔ (۷) الفوائد الکامنۃ فی ایمان السیّدۃ الاٰمِنَۃ۔یہ سب رسالے حیدر آبا ددکن سے شائع ہوئے اور اب ان کو ترجمے و ضروری حاشیہ کے ساتھ مفتی محمد خان قادری صاحب نے مجموعہ رسائل کے نام سے جمع کرکے اپنے اشاعتی ادارے حجاز پبلشرز لاہور سے چھپوایا ہے۔ مفتی صاحب نے تین مزید رسالے بھی اس میں جمع فرما کر پاکستانی علماء اور سعودیہ کے ایک عالم کا نظریہ بھی تحریر کیا ہے ۔ مولانا ڈاکٹر محمودالحسن عارف صاحب (پنجاب یونیورسٹی لاہور) نے ’’تقدیسِ والدین مصطفی ﷺ ‘‘کے نام سے قاضی ثنا ء اللہ پانی پتی کی ایک کتاب کا ترجمہ کیا۔ اس موضوع پر لکھی جائے والی پچاس سے زائد کتابوں سے معلوم ہوتا ہے کہ حضورﷺ کے ماں ، باپ جنت میں جائیں گے ۔ ملاّ علی القاری رحمتہ اللہ علیہ نے ایک رسالہ ان کے بغیر ایمان دنیا سے رخصت ہونے کے دلائل میں لکھا ہے، اس رسالے کا جواب سدادُ الدّین فی نجاۃِ والدین میں دے دیا گیا ہے اور دوسری بات یہ کہ ملا علی القاری ؒ کا مذکورہ رسالہ استنبول سے چھپا ہے اس میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ مُلاّ علی القاریؒ نے اپنے اس موقف سے رجوع کر لیا تھا اور فرمایا تھا کہ میں امت کے دیگر اہل علم کی تحقیقات کی تائید کرتا ہوں ۔(۱) ان کتابوں میں فقہ اکبر امام ابی حنیفہ رحمہ اللہ کی عبارت کا جواب بھی ہے کہ اس کتاب کی اصل عبارت حضورﷺکے والدین کے کفر پر دلالت نہیں کرتی بحرحال ،ہم نے اس کتاب میں یہ التزام کرنا ہے کہ جن مسائل پر طویل بحثیں ہوچکی ہیں ہم ان کا صرف ذکر کریں گے، تفصیل میں نہ جائیں گے اس لیے یہاں علامہ سیوطی رحمہ اللہ کے چھ رسائل کا خلاصہ لکھا جا رہا ہے جو دیگر پچاس رسالوں کا نچوڑ بھی ہے تاکہ قارئین سیدنا محمّد ﷺ کی عظمتِ شان کا مطالعہ کرکے اپنے دل میں ایمانی خوشی پائیں اور اہل السنت کے اجماعی عقیدہ پر رہیں ۔حضور ﷺکے والدین کاایمان (خلاصۂ تالیفات): والدینِ مصطفی ﷺ پراہل السنت کی مذکورہ کتابوں کاخلاصہ یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کے آباء کرام کے متعلق علمائے اسلام کے چار مسلک ہیں :