حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا بچپن |
|
بعض روایات میں یہ واقعہ خود حضرت حلیمہ رضی اللہ عنہا کا ہے۔حضورﷺ کو دودھ پلانے والی خواتین: حضرت حلیمہ رضی اللہ عنہا نے آپﷺ کی دیگر خدمات کے ساتھ دودھ پلانے کی سعادت سے بڑا حصہ حاصل کیا، اس لیے آپؓ کے دو لقب معروف ہوئے: (۱) مُرضعۃُ النبیﷺ(۱) (۲) ظِئْرُ النَّبِی (۲) حضرت حلیمہ رضی اللہ عنہا تیس سال کی عمر میں مکہ میں آئیں تو حضورﷺ کو دودھ پلانے کے لیے لے گئیں اور تقریباً ۹۰ سال کی عمر میں وفات پا گئیں ۔ وہ خدمت رضاعت کے بعد حضورﷺ سے اُس وقت بھی ملیں جب آپﷺ کی شادی ہو چکی تھی۔(۳) حضرت حلیمہ رضی اللہ عنہا کے علاوہ رحمت عالمﷺ کو جن خواتین نے دودھ پلایا اور آپﷺ کی دیگر خدمات کی سعادت حاصل کی، ان سب کو (مُرضِعَۃُ الرَّسُول اور ظِئْرُ النّبی) القاب سے یاد کیا جاتا ہے۔ ان کے اسماء گرامی یہ ہیں : حضرت ثویبہؓ ابولہب کی باندی نے چند ایام دودھ پلایا، حضرت اُمّ فروہؓ، خولہؓ بنت المنذر السعدیہ کے نام بھی آتے ہیں ۔ ان تینوں کے نام عاتکہ تھے، اس لیے ان کو اَلْعَوَاتِک بھی کہا جاتا ہے۔(۴) اُن کو اُمُّھَاتُ النَّبِیْﷺ بھی کہا جاتا ہے۔ (الاستیعاب حلیمۃ السعدیہؓ) اور اپنی والدہ کے علاوہ آپﷺ حضرت اُمِّ ایمن رضی اللہ عنہا اور حضرت فاطمہ بنت اسد کو بھی اُمِّی بَعْدَ اُمِّی (میری ماں کے بعد ماں ) کا اعزاز دیتے تھے۔(۵) اُوپر لکھا گیا کہ حضرت حلیمہ رضی اللہ عنہا کی بہن (آپﷺ کی رضاعی خالہ) کا بھی آپﷺ ---------------------------- (۱) الاصابۃ، الحارث بن عبدالعزی (۲) الکمال فی رفع الاتباب، باب الحلیمی (۳) السیرۃ الحلبیہ: ۱/۱۵۰ (۴) السیرۃ الحلبیہ ذکر ارضاعہ (۵) تاریخ الخمیس ذکر الاضار وعددھا، زاد المعاد فصل فی امہاتہ