حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا بچپن |
|
باب:۴ بچپن، لڑکپن اور بشارتیں (حضرت آمنہ، اُمّ ِایمنؓ اور عبدالمطلب) دو سال مدتِ رضاعت کے بعد چند دن قیامِ مکہ ،حضرت آمنہ کا پیار، حضرت عبدالمطلب کی محبتیں ، کعبہ کی حاضریاں ،آسمانی بشارتیں اوریہودیوں کی سازشیں ،دوبارہ بنو سعد تشریف آوری اور چراگاہ میں مصروفیت کے ساتھ ، شق صدر کے واقعات کا دل نشیں اور سبق آموز تذکرہ، اس باب کی زینت ہے۔مکہ میں انتظار، حبشہ میں ذکرِ رسول ﷺ: یہ ان دنوں کاذکرِ جمیل ہے جب سیّدِ دو عالمﷺ کی عمر شریف دو سال ہو چکی اور وہ ابھی حضرت حلیمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھے، دادا عبدالمطلب کو اپنے بیٹے عبد اللہ کی یہ نشانی رہ رہ کر یاد آتی تھی۔ آپﷺ حضرت حلیمہ رضی اللہ عنہا کے پاس سے آنے ہی والے تھے، دودھ پلائی کی دو سالہ مدت پوری ہونے کو تھی۔(۱) چچا جنابِ ابوطالب، حضرت عباس رضی اللہ عنہ بن عبدالمطلب، چچی فاطمہ رضی اللہ عنہا بنتِ اسد اور حضرت امُّ الفضل رضی اللہ عنہا اور خاندانِ ہاشمی کے سب بچے، بوڑھے اور جوان منتظر تھے کہ وہ نورانی چہرہ اب بہت جلد ہمارے درمیان ہوگا۔ ادھر مکہ میں حبشہ سے خبر آئی کہ سیف بن یزن بادشاہ حبشہ پر غالب آ چکا ہے (وہ حضرت مسیح علیہ السلام پر ایمان رکھتا ہے اور آسمانی علوم سے بھی واقف ہے) دادا حضرت عبدالمطلب کو یہ خبر پہنچی کہ عرب کے امراء، تجار، شعراء و ادباء اور دھاۃ و مدبّرین شاہِ حبش سے اظہارِ یکجہتی اور مبارک بادی کے لیے وفود کی صورت میں جا رہے ہیں تو انہوں نے ---------------------------- ۱- اخبار مکۃ للازرقی: ۱/۱۴۹