حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا بچپن |
|
بچے کو قتل کرنے کا کہہ رہے ہو؟ تو وہ کاہن کہنے لگا: کہ اس بچے کو (مگر اب وہاں چونکہ کوئی بچہ نہیں تھا، اس لیے لوگ حیران ہوئے بالاخر) لوگوں نے اس سے پوچھا کہ بات کیا ہے؟ تو کاہن نے جواب دیا: میں نے ابھی ایک لڑکا دیکھا، معبودوں کی قسم! وہ تمہارے دین کے ماننے والوں کو قتل کرے گا، تمہارے بتوں کو توڑے گا اور وہ تم سب پر غالب آ جائے گا۔ اب لوگ پھر آپﷺ کی تلاش کرنے لگے، مگر مایوس ہوئے۔(۱)حملہ آور پاگل ہو کر مر گیا: حضورِ اکرمﷺکی خادمہ حضرت حلیمہ رضی اللہ عنہا سے ہی روایت ہے کہ وہ جب آنحضرتﷺ کو لے کر واپس ہو رہی تھیں تو راہ میں ان کا گزر’’ ذی المجاز‘‘ کے میلے سے ہوا( یہ بھی زمانۂ جاہلیت کا ایک تجارتی میلہ تھا جو عرفات سے ایک فرسخ کے یعنی تھوڑے ہی فاصلے پر تھا،اس سے پہلے ایک اور میلہ لگتا تھا جس کا نام’’ مجنّہ‘‘ تھا، جب عرب’’ عکاظ ‘‘کے میلے سے فارغ ہوتے تو یہاں ’ـ’مجنّہ‘‘ کے بازار میں آتے اور ذی قعدہ کے مہینے کی بیس تاریخیں گزارتے۔ پھر ذی المجاز کے بازار میں پہنچتے اور حج کے ---------------------------- (۱) الطبقات الکبریٰ: ۱/۱۲۰، السیرۃ الحلبیۃ: ۱/۱۴۰، امتاع الاسماع: ۴/۹۰، المنتظم: ۲/۲۶۷، الاکتفاء ۱/۱۱۴، سبل الہدیٰ: ۱/۳۸۸