حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا بچپن |
|
تھا۔ آپﷺ نے جامع الصفات دین (اسلام) کی طرف لوگوں کو بلانا تھا، اس لیے آپﷺ نے ابتدائے عمر سے ہی ایسے اقدامات کیے جنہیں آپﷺ نے اپنی دعوت و تبلیغ کا حصہ بنا دیا تھا۔ چنانچہ طوافِ کعبہ، حج بیت اللہ اور ذکرِ الٰہی کے ساتھ آپﷺ نے پہلے بکریوں کی دیکھ بھال شروع کی پھر تجارت جیسے عالمی فن میں دل لگی کا اظہار کیا اور جوان ہوئے تو اچھے تاجر ثابت ہوئے۔ جس قوم میں آپﷺ نے دین کی دعوت کا کام کرنا تھا، اس میں اسی تجارت کے ذریعے آپﷺ کے معاملاتی جواہر کھلے، لوگوں کو پتہ چلا کہ 1 سب سے بڑھ کر مردانہ صفات حضرت محمدﷺ ہی میں ہیں ۔ 2 آپﷺ سے بڑھ کر کوئی ملنسار اور انسانیت دوست نہیں ۔ 3 حلم و برداشت کے کوہِ گراں بھی آپﷺ ہیں ۔ 4 بہت پیاری گفتگو کا فن حضرت محمدﷺ ہی کا غلام ہے۔ 5 طبیعت کی نرمی، ابریشم کو مات دیتی ہے۔ 6 مال دار ہیں (بخل کا نام تک نہیں ) سخی ہیں ۔ 7 خطیب ہیں (لیکن گفتار نفسانفسی سے خالی ہے بلکہ آپ ملک و قوم کی حمیت سے سرشار ہیں ) اور بہت سی صفات انہوں نے دیکھیں تو الصَّادِقُ کہا اور کبھی اَلْاَمِیْنُ پکارا۔(۱)تجارت اور قومی خدمت: نبی کا ہر کام کثیر الفوائد ہوتا ہے۔ آپﷺ نے دیکھا کہ عرب سے چمڑا، کھالیں (طائف کا منقّٰی) کھجوریں دنیا بھر کی منڈیوں میں جاتی ہیں اور جنوبی یمن، ہند اور افریقہ کی خوشبوئیں ان کو ملتی ہیں تو یہ بڑے خوش ہوتے ہیں ۔ افریقہ کے غلام بکتے ہیں اور ان کا ------------------------------- (۱) البدایہ والنہایہ ۳/۴۴۲، الخصائص الکبریٰ: ۱/۱۵۳، ابن کثیر: ۱/۲۴۹