حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا بچپن |
|
نبیوں کے ساتھ بھی بچپن میں ایسے معاملات پیش آئے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے گفتگو کی اور حضرت موسیٰ علیہ السلام نے حقیقی ماں کے علاوہ کسی کا بھی دودھ پینے سے انکار کر دیا۔(۱) محبوبِ کبریا علیہ السلام بچوں کے ساتھ دسترخوان پہ بیٹھتے تھے تو اس وقت بھی چھینا جھپٹی سے بچتے تھے اور کسی کا حق نہیں کھاتے تھے۔(۲) یہ آپﷺ کا عدل و انصاف تھا جس کی آپﷺ نے لوگوں کو تعلیم دینی تھی اور یہ سب نبیوں کا خاصہ رہا ہے کہ وہ دعوت و تبلیغ سے پہلے عمل کر کے دکھاتے ہیں ۔ ابھی کچھ عرصہ بعد جب آپﷺ جوان ہوئے تو لوگوں کو اعلانِ نبوت سے پہلے وہ انصاف مہیا کیا، جس کی بنیاد پر انہوں نے آپﷺ کو اپنے بہت سے معاملات میں فیصل تسلیم کیا۔(۳)فرشتوں کی معیت : لکھا جا چکا ہے کہ حضرت آمنہ کے پاس حضورﷺ کے یومِ ولادت پر فرشتے آئے۔ آپﷺ کو زمین و آسمان کے ہر حصے کی سیر کرانے کا حکم بھی ہوا۔ حضرت حلیمہ رضی اللہ عنہا اور آمنہ کے پاس جب حضورﷺ کو جھولے میں ڈالا گیا تو اسے حرکت دینے اور (جھلانے) کے لیے فرشتے آتے تھے۔(۴) --------------------------------- (۱) حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا واقعہ سورہ مریم آیت نمبر ۳۰ اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کا سورہ قصص آیت نمبر۹ کی تفاسیر میں موجود ہے۔ (۲) الخصائص الکبریٰ: ۱/۱۴۰، سیرۃ ابن کثیر: ۱/۲۴۱ (۳) الخصائص الکبریٰ: ۱/۱۵۴