خزائن الحدیث |
|
سننے سے زنا کا مادہ پیدا ہوتا ہے اور آپ کا قول علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نے تفسیر روح المعانی میں نقل فرمایا ہے کہ خدا کی قسم یہ آیت وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْتَرِیْ لَھْوَالْحَدِیْثِ ...الٰخ گانے کے حرام ہونے کے لیے نازل ہوئی ہے۔ بعض لوگ گانا بجانے والی لونڈیوں کو خریدتے تھے اور ان سے گانے سنوا کر لوگوں کا مال لوٹتے تھے، اس پر اللہ تعالیٰ نے یہآیت نازل فرمائی۔ سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اِنَّ الْغِنَاءَ یُنْۢبِتُ النِّفَاقَ کَمَا یُنْۢبِتُ الْمَاءُ الزَّرْعَ؎ گانا بجانا ایسے بے ایمانی پیدا کرتا ہے جیسے پانی کھیتی کو اُگاتاہے۔ اب اس کو عبادت اور درجۂ قربِ الٰہی سمجھا جاتا ہے، افسوس کی بات ہے یا نہیں؟ جب دین مکمل ہوگیا اور میدانِ عرفات میںحضور صلی اﷲ علیہ وسلم پر ا ٓیتاَلْیَوْمَاَکْمَلْتُلَکُمْدِیْنَکُمْنازل ہوگئی،تو جن نافرمانیوں سے سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ نے منع فرمایا اب اُسی نافرمانی کو امت کے بعض نادان لوگ قربِ الٰہی کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی اورحضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی محبت میں اشعار ہمارے تمام اکابرنے سنے ہیں لیکن چار شرطوں کے ساتھ جو میں آگے بیان کروں گا، لیکن حدودِ شریعت کو توڑ کر اشعار اور قوالی سننا حرام ہے۔ میں نے ایک زمانہ میں اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ایک طرف عشاء کی نماز ہورہی تھی اور دوسری طرف قوالی ہورہی تھی، کسی نے بھی نماز ادا نہیں کی، طبلے بج رہے تھے اور بیٹھے گردن ہلا رہے تھے۔ تحقیق کی تو قریبی لوگوں نے بتایا کہ قوالوں نے اس وقت شراب پی ہوئی ہے، یہ رات بھر جاگ نہیں سکتے، نہ اتنی گردن ہلا سکتے ہیں،یہ سب نشے میں ہیں۔ بتائیے! عشاء کی نماز ضروری ہے یا شرابیوں سے قوالی سننا ضروری ہے؟ بعض جگہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھاہے کہ قوالی ہورہی ہے، پیر صاحب کو سجدہ کیا جا رہاہے اور نماز کا اہتمام نہیں۔ علامہ شامی ابن عابدینرحمۃ اللہ علیہ فقہ شامی میں اور سلطان نظام الدین اولیاء رحمۃاللہ علیہ اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ چار شرطیں ہیں جنکے ساتھ اشعار کا سننا جائز ہے، چاہے اللہ تعالیٰ کی حمد میں ہوں یا سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی محبت میں نعت شریف ہو، تو یہ صرف جائز ہی نہیں بلکہ باعثِ برکت ہیں، لیکن شرط یہ ہے کہ طبلہ سارنگی نہ ہو، طبلہ سارنگی یعنی موسیقی پر حمد ونعت پڑھنا بے ادبی اور اﷲ اور رسول کی نافرمانی ہے۔ ------------------------------