حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا بچپن |
|
علماء ربانیین میں شامل تھے جنہوں نے حرم مکّی کی حدود متعین کی تھیں ۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت میں وہ آنکھوں سے معذور ہوگئے انہوں نے ۵۴ھ/۷۶۴ میں وفات پائی۔(۱) ملاحظہ: علم الانساب کی اس ساری بحث کا مقصود یہ ہے کہ نبی رحمت ﷺ کی ذات پر ایمان لانے والوں میں عرب کے علماء انساب کے نام شامل ہونے سے یہ بات روزِ روشن کی طرح واضح ہوتی ہے کہ دیگر نبیوں کی طرح آپﷺ کا نسب بھی اعلیٰ تھا ورنہ یہ حضرات ایمان نہ لاتے، کسی معمولی، مخدوش یا مجہول اہلِ نسب پرایمان لانا تو دور کی بات ہے اسے وہ پاس بھی نہیں بٹھاتے تھے۔ ----------------------------------- (۱) سیرۃ ابن ھشام ۱/۲۲۷طبقات ابن سعد بیروت ۱/۸۹ مصعب الذبیری ، نسب قریش ۶۲، ۳، ۳۲۳۔ الجاحظ کتاب البیان والتبین، نسب کی اصولی بحث کیلئے اقتباس واستفادہ از: اصولِ سیرت نگاری ص ۲۸۶ تا ۲۹۰