حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا بچپن |
|
4 حضرت مولانا المفتی عبدالرحمان الکوثر مدظلہ‘ مدرس مسجد نبویﷺ (وپروفیسر جامعہ طیبہ مدینہ منورہ) نے فرمایا: اعلانِ نبوت سے پہلے کی زندگی پر دونوں کتابیں مدلل، دلچسپ، ایمان افروز اور منفرد ہیں ۔ ان کتابوں کے تراجم عربی و انگریزی و فارسی میں بھی ہونے چاہئیں ۔ 5 استاذ العلماء مولانا عبدالقیوم حقانی مدظلہ‘ (شارحِ مسلم) شیخ الحدیث و ادیب لبیب (نوشہرہ) لکھتے ہیں : حضور اکرمﷺ کی سیرۃ پر یہ علمی، ادبی، تحقیقی کاوش منفرد بھی ہے اور خوبصورت بھی۔ مؤلف کی دیگر کتب کی طرح یہ کتاب بھی علمی حلقوں میں اپنا مقام بنائے گی۔ (انشاء اللہ ) 6 مولانا مفتی محمد حسن صاحب مدظلہ‘ (استاذ حدیث: جامعہ مدنیہ جدید و جامعہ محمدیہ لاہور) رقم طراز ہیں : مولانا نے بڑی محنت اور محبت کے ساتھ حضورﷺ کے بچپن اور عہد شباب پر بے مثال کام کیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ ان کی جملہ تالیفات اور نیک مساعی کو قبول فرمائے۔ (آمین) مولانا کی کتابیں ہر مسلک و مشرب کے اہلِ علم کے ہاں مقبول ہیں ۔ مصنف کتبِ کثیرہ حضرت مولانا مفتی محمد خان قادری، امیر کاروان اسلام پاکستان لکھتے ہیں : علامہ محمد اسلم زاہد نے جس نادر اور اچھوتے موضوع پر قلم اُٹھایا ہے، تحقیق و ترتیب اور ادبیت کا حق ادا کر دیا ہے، اس عاشقِ رسولﷺ کے ساتھ مجھے خاص محبت ہے۔ قارئین!اسی طرح امامِ اہلِ سنت مولانا محمد سرفراز صفدر ؒ اور مولانا محمد نافع ؒاور سید نفیس الحسینی شاہ ؒ کے علاوہ دیگر اہلِ علم نے بھی اپنی بعض تقاریظ میں مولانا سے اچھی امیدوں کااظہار کیا ہے۔ یہاں نمونہ از خروارے کے مصداق چند کلمات پر اکتفا کیا جا رہا ہے۔ میری دُعا ہے کہ ربِ مہربان مؤلف کے وجود سے اُمت کو زیادہ سے زیادہ نفع پہنچائے۔ حافظ مسعود الحسن (اسسٹنٹ پروفیسر) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، ساہیوال ۴ شوال المکرم ۱۴۳۶ھ / ۲۱ جولائی ۲۰۱۵