حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا بچپن |
|
میں چھوڑ گئے۔ ایک باندی اُمِّ ایمن رضی اللہ عنہا ، پانچ اونٹ اور چند بکریاں تھیں ان کے علاوہ کچھ نہ تھا۔(۱) اس کے باوجود اصحابِ فیل کی تباہی، ناکامی اور عبرت ناک انجام کا یہ قرآنی و تاریخی واقعہ جہاں اللہ کی قدرتِ قاہرہ کی کھلی علامت ہے، وہاں وہ ہمارے نبی اکرمﷺ کے ان معجزات (ارہاصات) میں سے ایک ہے جو اعلانِ نبوت سے پہلے ظاہر ہوئے، ان دنوں میں حضورﷺ کا والدہ کے بطنِ منور میں ہونا ہی اللہ کے دشمنوں کی ہلاکت کا ذریعہ بنا۔(۲) ملاحظہ: پہلا باب اپنے اختتام کو پہنچا۔حضرت امام الانبیاء علیہ السلام کی آمد سے پہلے آپﷺ کے نسب، علاقہ اور آپﷺ کی قوم میں جو خاصیات رکھی گئیں ۔ وہ دراصل آنے والے مہمان کے استقبالی انتظامات تھے جو ایک منظم طریقے سے چلائے جا رہے تھے۔ اگلا باب ہے ان مبارک ایام کے ایمان افروز واقعات کا جن میں حضرت محمد کریمﷺ کی تشریف آوری ہوئی۔ -------------------------------- (۱) تاریخ الخمیس : ۱/۱۸۷ (۲) سبل الہدیٰ: ۱/۲۱۴، تاریخ الخمیس: ۱/۱۶۷