مکاتبت سلیمان |
|
(۹) احسن الاثاث فی النظر الثانی فی تفیسر المقامات الثلث: سورہ بقرہ کی تین آیتوں کی تفسیر پر نظر ثانی فرمائی ہے۔ (۱۰) اعمال قرآنی : قرآن مجید کی بعض آیات کے خواص جو بزرگوں کے تجربوں میں آئے ان کو بیان کیا گیا ہے۔ (۱۱) خواص فرقانی : اس کا موضوع بھی وہی ہے ، اس کا ایک اور حصہ ہے، جس کا نام آثار تبیانی ہے، ان رسائل سے مقصود عوام کو ناجائز شرعی تعویذ گنڈوں اور عملیات وسفلی سے بچاکر قرآنی آیات کے خواص کی طرف ملتفت کرنا ہے،اور اس قسم کے بعض خواص احادیث میں بھی مروی ہیں ۔(۳) علوم القرآن علوم القرآن کے متعلق مختلف مباحث ومسائل تو مولانا کی ساری تصانیف ، مواعظ، ملفوظات اور رسائل میں ملتے ہیں ، اگر ان کوئی یکجا کرے تواچھی خاصی ضخیم کتاب ہوجائے، مگر ان پر مستقل طور پر بھی بعض کتابیں تصنیف فرمائی ہیں جن میں سے اول سبق الغایات ہے۔ (۱) سبق الغایات فی نسق الآیات : یہ قرآن پاک کے آیات وسور کے ربط ونظم پر عربی میں ۱۵۶؍ صفحوں کی کتاب ہے، جس کو ۱۳۱۶ھ میں ڈھائی مہینوں میں تصنیف فرمایا، اس میں مولانا نے سورۂ فاتحہ سے سورۃ الناس تک تمام سورتوں اور ان کی آیتوں کے ربط پر کلام فرمایا ہے، اور اس کا بڑا حصہ امام رازی کی تفسیر کبیر اور مفتی ابو السعود بغدادی المتوفی ۹۵۱ ھ کی ’’ارشاد العقل