مکاتبت سلیمان |
|
دعائیہ کلمات مفکر اسلام حضر ت مولانا سید ابو الحسن علی ندوی رحمۃ اﷲ علیہ فاضل عزیز مولوی محمد زید مظاہری ندوی مدرس جامعہ عربیہ ہتورا (بارک اﷲ فی حیاتہ وفی افادتہ) نے جو حضرت حکیم الامت کے افادات وارشادات اور تحقیقات ونظریات کو مختلف عنوانوں او رموضوعات کے ماتحت اس طرح جمع کررہے ہیں کہ حضرت کے علوم وافادات کاایک دائرہ المعارف انسائیکلوپیڈیا،تیارہوتا جارہاہے … ان خصوصیات اورافادیت کی بنا پر عزیز گرامی قدر مولوی محمدزید مظاہری ندوی نہ صرف تھانوی اور دیوبندی حلقہ کی طرف سے بلکہ تمام سلیم الطبع اور صحیح الفکر حق شناسوں اور قدر دانو ں کی طرف سے بھی شکریہ اور دعاء کے مستحق ہیں ۔ اور اسی کے ساتھ اور اس سے کچھ زیادہ ہی داعی الی اللہ اور عالم ربانی مولانا قاری سید صدیق احمد باندوی سرپرست جامعہ عربیہ ہتورا باندہ (یوپی ) اس سے زیادہ شکریہ اوردعاء کے مستحق ہیں جن کی سرپرستی اورنگرانی ہمت افزائی او رقدردانی کے سایہ میں ایسے مفید اورقابل قدرکام اور ان کے زیر اہتمام دانش گاہ اور تربیت میں انجام پارہے ہیں ۔ اطال ا ﷲ بقائہ وعمم نفعہ جزاہ اﷲ خیرا۔ ابوالحسن علی ندوی دائرہ شاہ علم اللہ حسنی رائے بریلی ۱۷؍ذی الحجہ ۱۴۱۵ھ