مکاتبت سلیمان |
|
مضمون :- السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ جواب :- السلام علیکم ۔ مضمون :- والا نامہ موجب عزت ہوا۔ جواب :- میرا یہ اعتقاد ہے کہ اس کا وصول کر لینا میری مسرت کا موجب ہوا، باقی رہی عزت سو اس سے زیادہ مطلوب مسرت ہے کہ اس کا اثر اپنے اندر ہوتا ہے اور عزت کا اثر دوسروں پر اور خود اپنی غذا دوسری کی غذا سے اہم ہے۔ اشرف علی مضمون :- از ہیچمدان ۔ بخدمت حضرت اقدس دام فیضہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ جواب :- السلام علیکم ۔ یہی اعتقاد (ہیچمدانی کا) ہمہ دانی کی مفتاح ہے۔ مضمون :- دوستوں کی زبانی مراجعت تھانہ بھون اور صحت مزاج گرامی کی خبر ملی جس سے مسرت ہوئی، ادام اللہ بقاء کم فینا بالصحۃ والعافیۃ والسلامۃ۔ جواب :- جزاکم اللہ تعالی علی ھذا المحبۃ۔ اشرف علیحضرت تھانویؒ کی تصانیف ومواعظ سے استفادہ اور ان کی اہمیت از ہیچمداں حضرت اقدس دام فضلکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مضمون :- حضرت والاؒ کی متعدد تصانیف ’’بہشتی زیور‘‘ حیوۃ المسلمین صفائی معاملات اور مواعظ مختلفہ اشرف العلوم زیر نظر رہتے ہیں ، ان کا اثر ہے کہ میں اپنی نظر میں