مکاتبت سلیمان |
|
چنانچہ الخطب الماثورۃ من الآثار المشہورۃ کے نام سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرات خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کے خطبات کو احادیث صحیحہ سے انتخاب فرماکر ایک جگہ جمع کر دیا ، تاکہ خطبائے مساجدان مسنون خطبوں کو پڑھ کر ان تکلفات باردہ کے گناہ سے محفوظ رہیں ۔خطبات الأحکام جمعہ اور عیدین کے پچاس خطبوں کا یہ مجموعہ تالیف فرمایا جس میں احادیث وآثار وآیات سے ترغیب وترہیب کے مضامین کے علاوہ عقائد واعمال واخلاق کے مضامین درج فرمائے۔مناجات مقبول احادیث میں وارد شدہ اوراد واذکار مسنونہ کے لئے حصن حصین وحزب اعظم ملا علی قاریؒ وغیرہ کتابیں رواج پذیر ہیں ، مگر وہ طویل ہونے کی وجہ سے سب کے کام کی نہیں ، حضرت حکیم الامت ؒ نے عام مسلمانوں کے فائدہ کے لئے ان سب سے تلخیص کر کے مناجات مقبول قربات عند اللہ وصلوت الرسول کے نام سے ایک مختصر مجموعہ تالیف فرمایا ہے، جو اپنے اختصار اور جامعیت کے لحاظ سے بے حد مقبول ہے۔(۵) علوم الفقہ حضرت حکیم الامت ؒ کو مسائل فقہیہ کی تلاش وتحقیق کا خاص ذوق تھا اور یہ ذوق ان کو اپنے شیوخ واساتذہ کرام سے ورثہ میں ملا تھا، چنانچہ ابھی وہ تعلیم سے فارغ بھی نہیں ہوئے تھے کہ حضرت مولانا یعقوب صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے ان سے فتویٰ