مکاتبت سلیمان |
ہوئی اور چونکہ اس رسالہ میں بعضی تدابیر دوسرے ائمہ سے لی گئی ہیں اس لئے بعض علماء نے کہا ہے کہ اس سے حنفیت جاتی رہے گی، میں نے کہا کیا خوب چاہے اسلامیت جاتی رہے ۔مگر حنفیت نہ جائے۔۱؎ مردوں کی غفلت اور ظلم سے عاجز آکر جو عورتیں کثرت سے مرتد ہورہی ہیں اس کے متعلق ایک رسالہ ترتیب دیا ہے جس کا نام ہے’’ حیلہ ناجزہ‘‘ …… اس رسالہ کے متعلق بھی اعتراض کیا جاتا ہے کہتے ہیں کہ اس رسالہ کا حاصل تو یہ ہوا کہ حنفیت کو چھوڑو۔ منشاء اس اعتراض کا یہ ہے کہ اس میں بعض صورتوں میں دوسرے ائمہ کے مذاہب پر بھی فتویٰ دیاگیا ہے میں کہتاہوں کہ حنفیت نہ چھوٹے چاہے اسلام چھوٹ جائے جب اسلام اور ایمان ہی جاتا رہا تو وہ کیا ہوگا۔ حنفی یا شافعی یا مالکی یا حنبلی مقلد یاغیر مقلد دیکھئے …… اگر یہ فتویٰ لیا جائے کہ ایک شخص یامرتد ہوتا ہے یا غیر مقلد ی اختیار کرتا ہے تو شرعاً کیا حکم ہے تو اس پر کیا فتویٰ دیتے ہو؟۲؎سید صاحب ؒ کے نزدیک ضرورت شدیدہ اور خاص حالات میں مسائل میں توسع ایک انگریز میاں بیوی مسلمان ہوئے ، چند ہی دنوں میں آپس کی ناچاقی میں شوہر نے بیوی سے ایسے کلمات کہہ ڈالے کہ مذہب حنفی کی رو سے طلاق مغلظہ واقع ہوگئی ، یہ ماجراان کے ایک مسلمان دوست نے سنا تو انہوں نے شوہر سے کہا کہ تمہارا تو نکاح ہی فسخ ہوگیا ، اب نو مسلم میاں بیوی بھی پریشان اور اس کے دوست بھی حیران ، احتیاطاً ان کے دوسست نے بعض معتبر مفتیوں سے رجوع کیا ، مگر جواب طلاق قطعی ہی کا ملا، پھر وہ ------------------------------ ۱؎ ملفوظات حکیم الامت ص ۱۸ ج ۳قسط ۱ ۲؎ ملفوظات حکیم الامت ص۱۷۷ج ۳ قسط ۲ مطبوعہ دیوبند۔