مکاتبت سلیمان |
|
فصل سید صاحب کے نزدیک فقہ اسلامی کی اہمیت سید صاحب جمیعۃ العلماء ہند (کلکتہ ۱۹۲۶ء) کے صدارتی خطبہ میں ارشادفرماتے ہیں : اسلام کے قانون کی بنیاد کتاب وسنت اور ان سے ماخوذ ائمۃ سلف کی فقہ پر ہے ، یہ کہنا کہ اسلامی فقہ موجودہ سلطنتوں کے لئے ناکافی ہے ، انتہائی جہالت ہے، ابھی ہماری نئی سلطنتیں تو چوتھائی صدی کی عمر بھی بسر نہیں کرسکی ہیں لیکن ہماری گذشتہ سلطنتیں جو صدہا سال سے دنیا کے طول وعرض میں قائم رہیں ور ان کا مدار انہیں اسلامی قانون پررہا اور انہوں نے وہ عروج وترقی حاصل کی اور عدل وانصاف اور رعایا کی خوشحالی اور فارغ البالی کا سامان کیا جس کی نظیر نہیں مل سکتی ۔ ۱؎فقہیات اور جدید تحقیقات میں حکیم الامت حضرت تھانویؒ سے حسن ظن واعتماد سید صاحبؒ اپنے ایک مضمون میں تحریر فرماتے ہیں : ’’بعض اکابر کا خیال ہے کہ موجودہ حالات میں بہت سے معاملات کی نئی نئی صورتیں پیدا ہوجانے کی وجہ سے ایک جدید فقہ کے مرتب کرنے کی ضرورت ہے، اور مذہبی نظام کو قائم رکھنے اور اس کے اضمحلال کو دور کرنے کے لئے موجودہ زمانہ کا ایک اہم سوال ہے ، اس سلسلہ میں اگر کوئی کتاب شائع ہوئی ہو یا کوئی ادارہ ادھر توجہ کررہا ہو، تو ------------------------------ ۱؎ ندوۃ کا فقہی مزاج ص ۲۱۴۔