مکاتبت سلیمان |
|
فتاویٰ اشرفیہ کے نام سے مسائل دینیہ کے تین حصے الگ شائع ہوئے جو مختصر رسائل ہیں ۔ بہشتی گوہر : بہشتی زیور کے سلسلہ کا مردانہ حصہ ہے جس میں خاص طور سے ان مسائل کا بیان ہے جو مردوں سے خاص ہیں ، جیسے جمعہ جماعت عیدین وغیرہ۔ ان کے علاوہ مسئلہ حجاب، مسئلہ ربا، مسئلہ رشوت، مسئلہ بنک، سنیما اور فلم اور ریڈیو وغیرہ کے مسائل پر فقہی تحقیقات ہیں ، اور بعض موضوعوں پر بار بار کئی رسالے تالیف فرمائے۔(۶) علم کلام علم کلام وعقائد وتوحید پر متعدد رسالے قلم بند فرمائے جو شائع اور ذائع ہیں ، خاص نئے زمانہ کے حالات کا خیال کر کے خود چند کتابیں تالیف فرمائیں ، اور دوسروں سے ترجمہ کرائیں ، مثلاً: ’’اسلام اور سائنس ‘‘کے نام سے ’’الحصون الحمیدیہ ‘‘کا مولانا اسحاق صاحب سے ترجمہ کرایا ، یہ عربی کی ایک جدید کلامی تصنیف ہے، اس کے مصنف علامہ جسری ہیں جنہوں نے سلطان عبد الحمید خان کے عہد میں اس کو ملک شام میں تصنیف فرمایا تھا اور جو نئے حلقوں میں بہت پسند کیا گیا تھا، اس کی خاص صفت یہ ہے کہ اس میں تاویل فاسد کا دروازہ نہیں کھولا گیا ہے۔ المصالح العقلیہ للاحکام النقلیۃ تین حصوں میں ترتیب پایا ہے، جس میں اسلامی احکام ومسائل کے مصالح وحکم بیان کئے گئے ہیں ، پہلے حصہ میں نماز وزکوۃ، دوسرے میں روزہ عیدین، صدقۂ فطر ، قربانی، حج نکاح، وطلاق وغلامی وغیرہ کے مسائل کی حکمتیں بیان کی گئی ہیں ، تیسرے حصہ میں خرید وفروخت ومعاملات، حدود وقصاص،