مکاتبت سلیمان |
|
اس مکتوب اشرف کے تقریباً دو مہینے بعد حضرت سید صاحب نے پھر ایک عریضہ لکھا اور اس کا جواب حکیم الامتؒ نے عطا فرمایا ، یہ مکاتبت سہولت فہم کے لئے مضمون وجواب کی شکل میں درج ذیل ہے۔اصلاحی مکاتبت کی ابتداء اعظم گڑھ حضرت اقدس دام فضلکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ مضمون ! نادم ہوں کہ دیر کے بعد حاضر ہو رہا ہوں ، رمضان المبارک سے کچھ دن پہلے والا نامہ مع رسالہ ٔ ’’تسہیل قصد السبیل ‘‘شرف افزا ہوا تھا، رسالہ تو اسی زمانہ میں ایک روز میں پڑھ لیا اور اس کے مطالب کو سمجھ لیا، رمضان المبارک کے ایام مبارکہ میں تکلیف دینے سے احتراز کیا اور مولوی ظفر احمد صاحب کو اس کی اطلاع اور رسالہ کی رسید بھیج دی، شوال میں خط لکھنے کا ارادہ تھا مگر اوائل شوال سے چند روز پیشتر تک سفر میں گذرا اور موقع نہ ملا۔ جواب :- از اشرف علی بخدمت مولانا دام مجدہم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ دیر پر ندامت کا مبنیٰ غالباً احتمال ہے میری کلفت انتظار کا، اسی طرح رمضان المبارک میں خطاب سے سبکدوش رکھنے کا مبنی بھی وہی احتمال ہے میری تکلیف کا اور ان ------------------------------ ۱؎ معارف ماہ جنوری ۱۹۴۳ء و تذکرہ سلیمان ، ص: ۱۶۰ تا ۱۶۲