مکاتبت سلیمان |
|
(۳) مع التوابع من السنن والتطوعات لان الطاعات کلھا سواء فی لزوم اداء حقوقھا۔ (۴) سواء کانت ظاہرۃ او باطنۃ لقولہ تعالی وذروا ظاہر الاثم وباطنہ ودخل فیہا الکبر والریا وحب المال والجاہ وغیرہا من الرذائل ویتبع الاحتراز الاستغفار اذا صدر شیٔ منہ لا سیما حقوق العباد من الاموال والاعراض۔ اس تفصیل کے ساتھ ان کا خلاصہ طریق ہونا صحیح ہے، ورنہ سب آٹھ نو ہیں ۔ ولا مشاحۃ فی الاصطلاح ولکل اصطلاح وجھۃ۔۱؎کیفیات سے متعلق تحقیق مضمون :- باقی جوش طبیعت وکیفیات مطلوب نہیں وارد ہوں تو بہتر ورنہ بالقصد اس کے درپے نہ ہو۔ جواب :- بالکل صحیح ہے اس کے ساتھ ہی اگر کیفیات محمودہ پیش آویں ، حق تعالی کی نعمتیں ہیں جن پر شکر واجب ہے باقی ان کا محمود ونافع ہونا شیخ کی تحقیق پر موقوف ہے لیکن ان سے حرمان یا بعد عطاء کے فقدان یہ بھی مصالح کے اعتبار سے نعمت ہے اور یہ بھی شیخ کی رائے پر ہے۔ مضمون :- حضرت میرے اس بیان کی تصویب یا تصحیح فرمادیں ۔ جواب :- گو مجھ میں اتنی لیاقت نہیں لیکن مشورہ کے درجہ میں امتثال امر کردیا، دعائے توفیق وہدایت کا طالب ہوں ۔۲؎ ------------------------------ ۱ ؎ النورذی الحجہ ۱۳۶۱ھ ص:۶ ۲؎ النور، بابت ماہ ذی الحجہ ۱۳۶۱ھ