مکاتبت سلیمان |
|
میں مخارج کی پوری صحت ہوتی تھی، لیکن لہجہ میں عام قاریوں کی طرح بناوٹ نہ تھی اور نہ تحسین آواز کے لئے بتکلف اتار چڑھائو ہوتا تھا، بلکہ فطری آواز بلا تکلف حسب موقع گھٹتی بڑھتی رہتی تھی، اور تاثیر میں ڈوب کر نکلتی تھی کہ ہر چہ از دل خیزد بردل ریزد۔(۱) تجوید وقراء ت ومتعلقات علوم قرآنی علوم القرآن میں سے یہ پہلا فن ہے مولانا نے اس فن پر حسب ذیل کتابیں تصنیف فرمائیں ۔ (۱) جمال القرآن: یہ فن تجوید کا رسالہ ہے جس میں قرآن مجید کی ترتیل اور تجوید سے پڑھنے کے مسائل ہیں ، مخارج اور صفات حروف، اظہار واخفاء ابدال وادغام تفخیم وترقیق وقف ووصل کے مسائل درج فرمائے ہیں ۔ (۲) تجوید القرآن: اس مختصر منظوم رسالہ میں بچوں کی یاد کے لئے تجوید کے عام مسائل لکھے ہیں ۔ (۳) رفع الخلاف فی حکم الاوقاف: اوقافِ قرآنی کے بارہ میں قاریوں میں جو اختلاف ہے اس رسالہ میں اس کی توجیہ وتطبیق کی صورت بیان کی گئی ہے۔ (۴) وجوہ المثانی: اس میں قرآن شریف کی مشہور قرآتوں کے اختلاف کو قرآن پاک کی سورتوں کی ترتیب سے سلیس عربی میں جمع فرمایا ہے، اور اخیر میں تجوید وقراء ت کے کچھ قواعد تحریر فرمائے ہیں ۔