مکاتبت سلیمان |
|
مضامین سے مولانا کی تشفی نہیں ہوئی اور اس پر استدراک لکھوانے کا خیال ہوا، اور آئندہ کام کے لئے مولانا ظفر احمد صاحب تھانوی کا انتخاب ہوا۔الإستدراک الحسن مولانا ظفر احمد صاحب نے حضرت حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ کے زیر ہدایت اس کام کو بڑی دیدۂ ریزی ، وسعت نظر اور تحقیق وتنقید کے ساتھ انجام دینا شروع کیا، سب سے پہلے احیاء السنن کے شائع شدہ حصہ پر دوبارہ نظر کر کے اس کو الاستدراک کے نام سے شائع کیا گیا ۔إعلاء السنن اس کے بعد احیاء السنن کے نام کو بدل کر اعلاء السنن کے نام سے اس کام کو شروع کیا گیا، اور اس وقت تک اس کی بارہ جلدیں شائع ہوچکی ہیں ۱؎ جن میں مذہب حنفی کی مؤید حدیثوں کو بڑے استیعاب کے ساتھ جمع کیا گیا، اور محدثین اور اہل فن کی تحقیقات اس کے شروح وحواشی میں یکجا کئے گئے ہیں ۔الخطب الماثورۃ من الآثار المشہورۃ جمعہ وعیدین کے خطبوں میں اس درجہ تکلف وتصنع اور مضامین کے ابتذال سے کام لیا گیا ہے کہ یہ بازاری خطبے زبان اور طرز ِ ادا اور مضامین ومطالب کے لحاظ سے عہد نبوت اور خلافت راشدہ کے اسلوب سے ہٹ کر بلغاء اور خطباء کے اظہار قابلیت کا دنگل بن کر رہ گئے ہیں ، حکیم الامت ؒ کی اصلاحی نظر سے محراب ومنبر کا یہ گوشہ بھی مخفی نہیں رہا، ------------------------------ (۱) بعد میں یہ کتاب اٹھارہ جلدوں میں بزبان عربی طبع ہوکر شائع ہوئی۔