مکاتبت سلیمان |
|
حضرت تھانویؒ کی تصانیف سے متعلق سید صاحب کا ایک طرز عمل مضمون :- ہمارے اطراف میں حضرت کا اسم گرامی تو سب جانتے ہیں مگر ہدایات وتعلیمات ورسائل وتصنیفات سے لوگوں کو محرومی ہے، میرے حضرت سے تعلق کا جن لوگوں کو علم ہوا وہ حضرت کی تصانیف کے شائق ہوئے اور میرے پاس جو چیزیں تھیں وہ ان کو دے رہا ہوں ، معلوم نہیں ایک مبتدی کی یہ جرأت کہاں تک درست ہے۔ جواب :- ابتداء فی القدم ومستلزم نہیں ابتداء فی العلوم کو ایسی ہستی کو جامع شرائط خیر الناس من ینفع الناس کا (مصداق) قرار دے کر اس پر عمل جائز ہوگا۔بزرگوں کے علمی تحریری تبرکات نافع ہیں یا نہیں مضمون :- ہمارے وطن میں جناب شاہ تجمل حسین صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے متروکات میں حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب، حضرت مولانا قاسم صاحب حضرت مولانا رشید احمد صاحب اور حضرت حاجی صاحب رحمھم اللہ تعالی کی تحریرں اور خطوط کی زیارت اور مطالعہ کی سعادت ملی۔ مولانا عبد الغنی صاحب بہاری صاحب شمائم امدادیہ کی دوسری شادی بھی اس قریہ میں اور اسی گھر میں ہوئی تھی، ان کی بدولت بھی کچھ برکات کاغذی یہاں موجود ہیں ۔ نفعنا اللہ تعالی بھا۔ جواب :- تبرکات جب کہ موجب تحرّکات ہوں ایک درجہ میں نافع ہیں ایک شرط ان میں خلو عن المنکرات ہے جلیۃ کانت او خفیۃ ومن الخفی تصرف الناظرین والحافظین فیہا مع کونھا مشترکۃ وقل من تنبہ لھا۔ ۱؎ ------------------------------ ۱ ؎ النور ۱۳۶۲ھ ربیع الاول ص۲۸