مکاتبت سلیمان |
|
بیعت کے بعد جذب وشوق میں حضرت سید صاحب ؒکے کہے ہوئے چند اشعار جس دن سے مرے دل میں تری یا دبسی ہے ہر ایک کو میں تیرے سوا بھول گیا ہوں عالم کے تماشے نہیں اب جاذب دل میں ہر لذت ہستی کا مزا بھول گیا ہوں ہر سمت نظر آتے ہیں ہر وقت وہ مجھ کو دوریٔ مسافت کا گلہ بھول گیا ہوں اب مسئلہ کثرت ووحدت کو میں سمجھا پاکر تجھے سب تیرے سوا بھول گیا ہوں حل جب سے ہوا فلسفۂ حسن حقیقت ہر مسئلہ اے ذہن رسا بھول گیا ہوں ہے آہ وسحر گاہ میں وہ ذوق لب وگوش چنگ نئے وبربط کی صدا بھول گیا ہوں یہ غزل حضرت مولانا تھانویؒ سے بیعت ہونے کے ہفتہ عشرہ کے اندر ہی کہی تھی ،۱؎ اس زمانہ میں جو کیفیات ان پر طاری ہوئیں ان کی ترجمانی اس سے بہتر اور کسی غزل میں نہیں پائی جاتی۔ ۲؎لکھنؤ میں چار دن حضرت تھانوی علیہ الرحمۃ کی صحبت اور اس کے بعد کے تاثرات چاردن کے مختصر قیام لکھنؤ کے بعد حضرت والاؒ نے اپنے جس تاثر کا اظہار فرمایا ہے وہ قابل دید ہے،(اپنے دوست مولانا عبدالباری ؒ صاحب ندوی کے نام ایک خط میں ) تحریر فرماتے ہیں : ------------------------------ ۱؎ اس کے صرف چند اشعار یہاں درج کئے گئے ہیں ۲؎ معارف سلیمان نمبر، ص:۲۳۳۔