مکاتبت سلیمان |
|
تقریظ حضرت مولانا سید سلمان صاحب حسینی ندوی دامت برکاتہم وکیل کلیۃ الشریعۃ واصول الدین دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ باسمہ سبحانہ وتعالی الحمد ﷲ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سید المرسلین محمد وآلہ وصحبہ اجمعین۔ زیر نظر کتاب بعنوان ’’مکاتبت سلیمان‘‘ میرے لئے بڑی جاذب توجہ اور پرکشش تھی، عنوان کی تفصیل اس طرح ہے۔ ’’حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ اور علامہ سید سلیمان ندوی کی علمی واصلاحی مکاتبت‘‘ جس نے جستجو اور تجسس کی کیفیت پیدا کردی۔ انتخاب وترتیب کا کام مولانا محمد زید مظاہری ندوی نے انجام دیا ہے، اس سے اس بات کا اطمینان ہوگیااس میں احتیاط مسلک تھانوی کی برتی گئی ہوگی، مولانا زید ندوی اور مظاہری کی جدت وقدامت نے انہیں دو آتشہ بنا دیا ہے، یعنی طرزِ قدیم کے بزرگوں کے ایک ایک ملفوظ کی تحقیق وترتیب جدید میں مصروف ہیں ، اور جدید وسائل کتابت وطباعت سے کام لے کر اپنی تصنیفی خدمات کو انہوں نے تحقیقی مقام تک بھی پہونچا دیا ہے، اور دیدہ زیب بھی بنا دیا ہے۔ مولانا مفتی محمد زید مظاہری ندوی کا تعارف ہی اہل علم میں حضرت تھانویؒ کی نسبت سے ہے، وہ حضرت تھانویؒ کی نسبت باطنی سے کس قدر فیضیاب ہیں یہ تو مجھے نہیں معلوم لیکن اس میں شک نہیں کہ تھانوی علوم ومعارف کی نسبت سے وہ کسی