مکاتبت سلیمان |
|
قاموس الاعلام کی تکمیل کی مہم مولانا عبدالماجد صاحب دریاآبادی تحریر فرماتے ہیں : ’’ قاموس الاعلام‘‘ یا’’ مشاہیر امت‘‘ کے نام سے ایک کتاب کی تیاری کی تجویز میں بار بار پیش کررہا تھا ۔ اس کے جواب میں علامہ سید سلیمان ؒ تحریر فرماتے ہیں : مشاہیر امت سے غافل نہیں ، آپ اس اسکیم کو علٰحدہ مستقل ایک کاغذپر لکھ کر بھیج دیں ، (اس وقت) ہمارے ہاں صرف تین آدمی ہیں ، مولوی عبدالسلام حکمائے اسلام پر لکھ رہے ہیں اور شاہ صاحب اور ریاست صاحب تاریخ الاسلام میں لگے ہیں اس سے فرصت ایک دوسال میں پائیں گے۔ ۱؎لغات جدیدہ کی تکمیل کی فکر جناب پروفیسر عبدالقوی صاحب یادگار سلیمان میں تحریر فرماتے ہیں : (حضرت سید صاحب ؒ نے )علامہ شبلی کی خواہش سے عربی کے نئے الفاط کا ایک لغت ترتیب دیا جو اس زمانہ کے مصر وشام کے عربی اخبارات اور رسائل میں عام طور سے مستعمل تھے ۲؎ اسی سلسلہ میں سید صاحب مولانا مسعود عالم ندوی کے نام ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں : عزیز مکرم السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ‘ ………امید ہے کہ لغات جدیدہ کاکام ہورہا ہوگا… ------------------------------ ۱؎ مکتوبات سلیمان ص۱۵۲ ۲؎ یادگار سلیمان ۱۹۶ ۔