مکاتبت سلیمان |
|
فرائض، عذاب قبر اور معاد کے متعلق اسلامی تعلیمات کے مصالح ہیں ۔ الانتباہات المفیدۃ عن الاشتباہات الجدیدۃ، یہ بھی کلام ہی کا باب ہے، اس میں جدید تعلیم یافتہ اصحاب کے مذہبی خدشوں اور وسوسوں کے تشفی بخش جوابات درج ہیں ۱؎، اشرف الجواب بھی اسی قسم کا ایک مجموعہ ہے جو مواعظ وملفوظات سے جمع کیا گیا ہے، جس میں بہت سے نئے اور پرانے شبہات اور خطرات کے جوابات فراہم کئے گئے ہیں ۔(۷) علم سلوک وتصوف علم سلوک وتصوف روح شریعت کا نام ہے، جس میں اخلاصِ دین اور اعمال ِقلب کے احکام اور دقائق سے بحث کی جاتی ہے، قدماء صوفیاء نے اس فن پر جو کتابیں لکھی ہیں ، مثلاً رسالہ قیشر یہ امام قیشر ی، قوت القلوب ابو طالب مکی، کتاب اللمع ابو نصر عبد اللہ بن علی سراج الطوسی، کتاب الصدق ابو سعید خزاز، فتوح الغیب شیخ سہر وردی اور غنیۃ الطالبین شیخ عبد القادر جیلانی اور متاخرین میں تصانیف امام شعرانی، ان کو پڑھنے سے اس فن کو جو حقیقت ظاہر ہوتی ہے، افسوس ہے کہ مصنوعی اور دوکاندار صوفیہ اور مبتدعہ کی تلبیس نے اس پر ایسا پردہ ڈال دیا تھاکہ وہ بدعات کا مجموعہ بلکہ بطلان وضلالت کا ذخیرہ معلوم ہوتا ہے، پھر ہندوستان میں ہندوئوں کے جوگ اور ویدانت کے اثر سے اس میں بہت سے ایسے مسائل شامل ہوگئے جو اسلام کی روح کے تمام تر منافی ہیں ، حتی کہ وحدت جود، وحدت شہود ولطائف ودوائر کے مباحث واعمال بھی اصل فن سے قطعاً الگ ہیں ، جو یا تو علم کلام وفلسفہ یا اوہام وخیالات واحوال سے وابستہ ہیں ، جن کا تعلق نفسیات سے ہے۔ ------------------------------ (۱) آج کل کے تعلیم یافتہ حضرات کے مطالعہ کے لئے بے نظیر کتاب ہے اس کا انگریزی ترجمہ بھی شائع ہوگیا ہے۔