مکاتبت سلیمان |
|
جیل میں فرصت ہو تو لغات جدیدہ کاکام ختم کردیجئے ۔ لغات جدیدہ کی نظر ثانی کی سلسلہ میں ابھی مزید مہلت آپ کو حاصل ہے ، متروک الفاظ کی فہرست دینے میں کوئی حرج نہیں ہے اس افادیت کا پہلو ہے، نئے رجحان یعنی ترکی دور کے الفاط ومصطلحات کے بجائے موجودہ رجحان عربیت پر ایک نوٹ مقدمہ میں بڑھانا مناسب ہوگا۔ ۱؎اشتراکیت اور اسلام پر لکھنے کی ضرورت کا احساس سید صاحب مولانا مسعود عالم ندوی کے نام ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں : میرا بڑا جی چاہتا ہے کہ کسی ندوی کے قلم سے رد اشتراکیت پر کوئی رسالہ نکلے ، اسی لئے آپ سے خواہش ہے کہ یہ آپ کی دلچسپی کی چیزبھی ہے ۔۲؎ بہت خوب آپ نے اشتراکیت اور اسلام پر لکھنا شروع کردیا ، جی چاہتا ہے کہ جس طرح وقت کے دوسرے فتنوں کے ازالہ میں علمائے ندوۃ نے کام کئے ہیں اسی طرح وہ اس کے ازالہ میں بھی کام کریں ، اور آپ لوگ اس کے اہل ہیں ، گو اولیت کاحق ندوہ کو حاصل ہے کیونکہ خاکسار نے اس موضوع پر ۱۹۰۸ء میں لکھا تھا الندوہ میں ، اور ۱۹۱۰ء میں الہلال میں ’’ الحریۃ فی الاسلام‘‘ کے عنوان سے اس کو لکھا۔ ۷ربیع ۲۔۱۳۶۳ھ کمیونزم کے رد میں اور اقتصاد الاسلام کی تبلیغ میں آپ کی جماعت کی بڑی ضرورت ہے ۔۳؎دارالتصنیف ودارلتکمیل کے قیام کی فکر حضرت سید صاحب مولانا عبدالماجد صاحب ؒ کے نام ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں : خیال ہوتا ہے کہ دارالتکمیل کے نام سے مولانا مرحوم کے پرانے خیال کی تکمیل کی جاے ، ان کی تجویز تھی کہ دارالتصنیف کے ساتھ دارالتکمیل بھی قائم کیا جائے جس ------------------------------ ۱؎ مکاتیب سید سلیمان ص۲۲۰و ۲۲۹ ۲؎ امکاتیب سید سلیمان ص۱۵۰ ۳؎ ایضاً۱۵۳ وص۲۱۳۔