مکاتبت سلیمان |
|
موضوعات نثر تصانیف کا بیشتر حصہ اصلاحی اور فقہی ہے، اور کم تر کتب درس کے متعلق ، تاہم دو چار درسی کتابوں پر بھی رسائل ہیں ، مذہبی تصانیف میں علوم القرآن، علوم الحدیث، کلام وعقائد، فقہ وفتاویٰ اور سلوک وتصوف اور مواعظ اکثر ہیں ۔قرآن پاک کی خدمت اسلام میں علم کا سب سے پہلا سفینہ خود اسلام کا صحیفہ ہے، یعنی قرآن پاک، مولانا نے اس کی خدمت کی سعادت جس جس نوع سے حاصل فرمائی وہ بجائے، خود ان کی ایک علمی کرامت ہے کانپور کے زمانہ قیام میں مطبع انتظامی میں تشریف رکھتے تھے، وہاں حِبر امت اولین مفسر قرآن حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو خواب میں دیکھا ، جن کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اللھم علمہ الکتاب کی دعا دی تھی اور بشارت سنائی تھی، مولانا فرماتے تھے کہ اس رؤیا کے بعد سے میری مناسبت قرآنی بہت بڑھ گئی تھی، اور یہ رؤیا اسی کی طرف اشارہ تھا۔ قرآن پاک کی خدمت کی یہ سعادت نہ صرف معنوی حیثیت سے حاصل فرمائی بلکہ لفظ ومعنی ٰ دونوں حیثیتوں سے وہ حافظ تھے اور بڑے جید حافظ وقاری تھے، اور فنون تجوید وقراء ت کے بڑے ماہر، اخیر زمانہ میں پانی پت کو قاری عبد الرحمان صاحب پانی پتی رحمہ اللہ کی برکت سے قراء ت سے ایک خاص مناسبت حاصل ہوگئی تھی، مولانا ایک دفعہ جب پانی پت گئے تو لوگوں نے ان کو بالقصد کسی جہری نماز میں امام بنادیا، مولانا نے بے تکلف کسی تصنع کے بغیر ایسی قراء ت فرمائی کہ قاریوں نے تعریف کی کہ صحت مخارج کے ساتھ تکلف کے بغیر اس قدر مؤثر قراء ت نہیں سنی، مولانا کی قراء ت کی خصوصیت یہ تھی کہ اس