مکاتبت سلیمان |
|
الذکر بلا قصد جھومنے لگا اور معلوم ہوتا تھا کہ بوٹی بوٹی رقص میں ہے اور اگر خلاف شرع ہونے کا خیال نہ ہوتا تو شاید میں اٹھ کر ناچنے تھرکنے لگتا۔ استغفر اللہ۔ جواب :- یہ سب ان ہی آثار کے آحاد ہیں ، اور خلوت میں ایسا رقص منکر بھی نہیں ۔ ۱؎ذکر کی حالت میں غیر اختیاری پر تصور شیخ مضمون :- ایک بات عرض کرتا ہوں ۔ کیفیت ہے اس لئے عرض کرتا ہوں ، میں تصورشیخ کا کبھی قائل نہ تھا اور نہ مستحسن سمجھتا تھا، مگر میرا خیال ہے کہ اکثر اوقات میں ذکر میں اور کبھی یوں بھی حضرت کی شبیہ مبارک (صورت) نظر کے سامنے آآجاتی ہے اور میں اس کو دور بھی نہیں کرتا۔ جواب :- جو چیز بعض مفاسد کی وجہ سے بعض کے لئے غیر مستحسن ہے وہ تصور ہے جو باختیار ہو، اور غیر محل مفسدہ میں دور کرنا واجب نہیں ۔ حدیث میں ہے۔ کَاَنِّی اَنْظُرُ اِلٰی وَبِیْضَ سَاقِ رَسولِ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔غیر اختیاری طور رپر نماز میں تصور شیخ مضمون :- حضرت کا تصور اکثر اوقات قائم رہتا ہے حتی کہ کبھی نماز میں بھی، رفع کرتا ہوں مگر قادر نہیں ہوتا ہوں کبھی یہ کیفیت زیادہ ہوتی ہے اور کبھی کم۔ جواب :- جو بدون اختیار ہو اس کی کمی اور بیشی دونوں محمود اور منظر ہیں دو تجلیوں کے اور اسی کے متعلق یہ تعلیم ہے۔ چونکہ برمیخت بہ بندوبستہ باش چوں کشاید چابک وبرجستہ باش ۲؎ ------------------------------ ۱ ؎ النورجمادی الاولیٰ ۱۳۶۱ھ ۲؎ النور، ذی الحجۃ ۱۳۶۱ھ