مکاتبت سلیمان |
|
جواب :- ع ہچنین پیرو کہ زیبا میروی البتہ صورت نور کے ساتھ تقیید اختیاراً اگر چہ بدرجہ اعتقاد نہ ہو مضر ہے۔تہجد اور ذکر کی پابندی مضمون :- تہجد جاری ہے ، اتنا اضافہ ہوا ہے کہ اس موقعہ کے ادعیۂ ماثورہ یاد کر کے پڑھنے لگا ہوں ، جیسے لک الحمد انت نور السموات والارض اور اللھم لک سجدت وبک آمنت وغیرہ۔ جواب :- سنت کا مورث برکات ہونا یقینی ہے۔ مضمون :- ہمت کرتا ہوں کہ بارہ تسبیح کا شغل تہجد کے بعد شروع کروں مگر شغل کے لئے تسہیل شرح قصد السبیل میں شیخ کی موجودگی میں یعنی اس کے پاس رہ کر اس کے شروع کرنے کی ہدایت ہے، تو آیا اسی ہدایت کی پابندی کی جائے، یا مجھے ابھی سے اجازت ہوتی ہے۔ جواب :- پاس رہنا درجۂ اشتراط میں نہیں بعض مصالح کے لئے ہے جس میں زیادہ دخل ضرب اور جہر کو ہے، اگر ان کو اختیار نہ کیا جائے تو پھر پاس ہونا درجۂ مصلحت میں بھی مطلوب نہیں ۔۱؎ ------------------------------ ۱ ؎ النور، ربیع الثانی ۱۳۶۱ھ، ص: ۱۰۱ج:۳۔