مکاتبت سلیمان |
|
نمائش کی تعمیر کو دیوبند کے روایات اور رسوم قدیم کے خلاف سمجھ کر اعتراض کیا ہے۔اس کے جواب میں ایک مطبوع رسالہ ہمارے پاس آیا ہے ۔ سوال وجواب اور قال اقول سے قطع نظر کرکے سوا ل ہے کہ اگر ایک شہر میں ایک اسلامی اسکول کے لئے کئی کئی ہزار روپیہ کی عمارت کی ضرورت ہے تو کیا سارے ہندوستا ن کے لئے کئی ہزار اگر عربی درسگاہ کے لئے لگ جائے تو کیا نقصان ہے ، اسلام کی عمر ہندوستان میں ایک ہزار برس ہے، اس تمام عمر میں اس وسیع خطۂ ارض میں کبھی کوئی دارالحدیث قائم نہ ہوا ،حالانکہ اس سے کم عرصہ میں مصر وشام وقسطنطنیہ کو کئی دارالحدیث کے قیام کا فخر حاصل ہے، اگر دیوبند کی یہ عمارت تکمیل کو پہنچ جائے تو ہندوستان کے ناصیۂ اسلام سے بدنامی کا ایک بڑا داغ مٹ جائے ۔۱؎حضرت تھانویؒ کے متبعین سے حضرت سید کا حسن ظن حضرت سید صاحب ؒ مولانا عبدالماجد صاحب دریاآبادی کے نام ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں : آپ نے حضرت مولانا کے متوسلین ومتبعین میں جو کمی پائی وہ کمی کب اور کہاں نہ تھی؟ مشاجرات صحابہ ؓ اور اختلافات مشائخ واکابر دیوبند میں کیا وہ چیز نہیں ملتی ، یہ نتیجہ بدنیتی سے نہیں بلکہ خوش نیتی سے اختلاف آراء کا ہے۔۲؎ ------------------------------ ۱؎ معارف مئی ۱۹۱۷ء ص۲ ۲؎ مکتوبات سلیمان ص۲۱۹۔