مکاتبت سلیمان |
|
سید ؒصاحب کے جوابات ۱؎ مکرم زادکم اللہ علماء عملاً السلام علیکم آ پ کا خط پاکر مجھے بڑی خوشی ہوئی ، کیونکہ ایک مدت کے بعد مجھے ایسے کسی خوش خیال نوجوان سے مکاتبت کا اتفاق ہوا، آپ جس راہ پر ہیں ، وہ بالکل ٹھیک ہے، بشرطیکہ اس راہ اور رائے کے مطابق آپ کو عقیدہ اور عمل کی سعادت بھی حاصل ہو ،اور انشاء اللہ ایسا ہی ہوگا ، بحمد اللہ کہ آپ نے فقہاء اور محدثین کے درمیان تطبیق کی راہ پالی ہے ، تواب محدثین اور صوفیہ کے درمیان راہ پانا بھی مشکل نہ ہوگا۔بکثرت محدثین صوفیہ گذرے ہیں محدثین میں بھی صوفیہ گذرے ہیں ، امام ابن حنبل، عبداللہ بن مبارک، امام بخاری ومسلم ، ترمذی سب ہی صوفی حقیقی تھے ،اور اصطلا حاً محدثین میں امام قشیری صاحب رسالہ قشیر یہ ، ابونعیم اصفہانی صاحب حلیۃ الاولیاء، حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی طریق قادریہ کے بانی حنبلی المشرب اور ٹھیٹھ محدث تھے ، ان کی کتاب غنیۃ الطالبین چھپی ہوئی ہے ، اور آپ پڑ ھ سکتے ہیں ، حافظ ابن قیم کی صوفیت پر ان کی کتاب’’ منازل السائرین‘‘و’’مدارج السالکین ‘‘گواہ ہے ، اسی طرح حضرت مجددالف ثانی شیخ احمد سرہندی ہیں ، ان کے مکتوبات کا مطالعہ آپ کرسکتے ہیں حضرت شاہ ولی اللہ ، اور ان کے اخلاف صدق محدثین دہلی بھی صوفی تھے ، اور ان کی تصانیف موجود ہیں ۔۲؎ ------------------------------ ۱؎ عناوین مرتب کے قائم کردہ ہیں ۔ ۲؎ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد یونس صاحب دامت برکاتہم تحریر فرماتے ہیں : جن صوفیاء نے اس فن(حدیث) کو بھی اپنا یا ہے کسی نے بھی ان کی روایت رد نہیں فرمائی مثلاً (باقی اگلے صفحہ میں )