مکاتبت سلیمان |
ندوۃ العلماء کی علمی کمیٹی کی رکنیت تاریخ ندوہ کے مصنف تحریر فرماتے ہیں : ندوۃ العلماء میں ’’اسلامی نظام حیات‘‘ کے سلسلہ میں ایک کمیٹی کی تشکیل کی گئی جس کے بارے میں رسالہ’’ الندوہ‘‘ میں یہ تحریر ملتی ہے کہ: ’’ عرصہ سے ضرورت محسوس ہورہی تھی کہ ’’ اسلامی نظام حیات ‘‘ کا ایک ایسا مکمل خاکہ مرتب ہو جو نوجوانوں کے لئے شمع راہ بن سکے اور جس کی روشنی میں وہ اپنی زندگی اسلامی رنگ میں رنگ سکیں ۔پچھلے دنوں مسلم لیگ نے اس غرض سے ایک کمیٹی مقرر کی ، نواب جمشید علی خاں صاحب رئیس باغپت اور نواب چھتاری کی تحریک پر ملک کے متعدد فضلاء اس کمیٹی میں شریک ہوئے ۔ ۴؍۵؍جنوری ۱۹۴۱ء کو دارالعلوم ندوہ کی عمارت میں اس کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا ،نواب صاحب چھتاری جلسہ کے صدر تھے کمیٹی نے غور وفکر کے بعد مولانا سید سلیمان صاحب ندوی ، مولانا عبدالماجد صاحب دریاآبادی … (وغیرہ) پر مشتمل ایک سب کمیٹی بنادی تاکہ یہ حضرات پورے غور وفکر سے اس موضوع پر ایک کتاب کا مسودہ تیار کریں ۔۱؎دارالعلوم ندوۃ العلماء میں علمی وتحقیقی ذوق پیداکرنے کی فکر مولانا عبدالسلام صاحب قدوائی ندوی ؒ تحریر فرماتے ہیں : مولانا سید سلیمان ندوی ؒ نے اپنے دور معتمدی میں دارالعلوم کے طلباء وفضلاء میں صحیح علمی وتحقیقی ذوق پیدا کرنے ، دارالعلوم ندوۃ العلماء کی قدیم علمی روایات وخصوصیات کو زندہ کرنے اور ندوۃ العلماء کے نام وپیغام اور کام کو دور دور تک پہنچانے ------------------------------ ۱؎ الندوہ جنوری ۱۹۴۱ء تاریخ ندوہ ص۴۳۳ ج۲۔